جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

وزیراعظم عمران خان کی قطر میں مقیم پاکستانی شخصیات سے ملاقات

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے قطر میں مقیم پاکستانی شخصیات سے ملاقات میں کہا کہ ہمارا سب سے بڑا اثاثہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ہیں، بیرون ملک مقیم پاکستانی میں ترسیلات بھیجتے ہیں،معیشت کا پہیہ چلتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی روانگی سےقبل وزیراعظم عمران خان سے قطر میں مقیم پاکستانی شخصیات کی ملاقات ہوئی ، پاکستانی شخصیات نے معروف بزنس مین عارف حبیب کی سربراہی میں ملاقات کی، جس میں پاکستان اور قطر میں اقتصادی و تجارتی تعلقات کو فروغ دینے پر گفتگو ہوئی۔

ملاقات میں قطر میں پاکستانی ہنرمندوں،تعلیم یافتہ نوجوانوں کیلئےنوکریوں کے مواقع اور تجارتی سرگرمیوں کے فروغ پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر وزیراعظم نے کہا سرمایہ کار کو منافع بخش کاروبار کیلئے سازگار فضا کی فراہمی اور کاروباری برادری کیلئے آسانیاں فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے، ایزآف ڈوئنگ بزنس پالیسی سے غیرملکی سرمایہ کار راغب ہو رہے ہیں ۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ ہمارا سب سے بڑا اثاثہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ہیں، بیرون ملک مقیم پاکستانی میں ترسیلات بھیجتےہیں،معیشت کا پہیہ چلتا ہے، نوجوان آبادی،خصوصاً تعلیم یافتہ ،ہنر مند نوجوان توجہ کے مستحق ہیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ  حکومت نے ہنرمند اور روزگارکی فراہمی کیلئےاہم پروگرام کا اجرا کیا، پاکستانی ورک فورس قطرکی تعمیروترقی میں اہم کردار ادا کرتی رہی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں