بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملاقات

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی، جس میں ملکی داخلی سیکیورٹی ، مقبوضہ کشمیر، مغربی بارڈر اور اندرونی سیکیورٹی سے متعلق امور پر بات چیت کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملاقات وزیراعظم ہاؤس میں ہوئی ، ملاقات میں اعلیٰ عسکری حکام بھی موجود تھے، اس دوران پاک فوج کے پیشہ وارانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور ملکی داخلی سیکیورٹی سے متعلق امور پر بھی بات چیت کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں مقبوضہ کشمیر، مغربی بارڈر اور اندرونی سیکیورٹی سے متعلق امور زیر غور آئے۔

وزیراعظم عمران خان نے بارڈر پر پاک افواج کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے ملک میں استحکام کو یقینی بنانے میں پاک فوج کے کردار کی تعریف بھی کی۔

مزید پڑھیں : مادر وطن کے دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا: آرمی چیف

یاد رہے دو روز قبل آرمی چیف کی زیر صدارت کورکمانڈرز کانفرنس ہوئی تھی ، اجلاس میں خطے اور ملکی سیکیورٹی صورت حال کا جائزہ لیا گیا اور مشرق وسطیٰ کی صورت حال بالخصوص امریکا ایران تنازعے پر بات چیت ہوئی۔

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ خطے میں امن واستحکام کے لیے پاکستان نے بھرپور کردار ادا کیا ہے، قومی سلامتی اور مادروطن کے دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، ملک کا دفاع ہر قیمت پر یقینی بنائیں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں