27.2 C
Dublin
ہفتہ, مئی 11, 2024
اشتہار

وزیراعظم کی سابق کرکٹرزسے ملاقات، کرکٹ کا ڈھانچہ بدلنے کا عندیہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان سے سابق کھلاڑیوں نے ملاقات کی، جس میں‌ کھیلوں کے فروغ سے متعلق تبادلہ خیال ہوا.

تفصیلات کے مطابق عمران خان کی سابق کھلاڑیوں سے ہونے والی ملاقات میں پاکستان میں کرکٹ کی بہتری کے لئے انقلابی تبدیلیوں کا اعلان کیا گیا.

اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ ملک میں کرکٹ کا ڈھانچہ بدلنے کے لئے اہم فیصلے کریں گے، پرانے اور تجربہ کار کھلاڑیوں کو ذمہ داریاں دیں گے.

- Advertisement -

عمران خان نے مزید کہا کہ کرکٹ کےنئے گراؤنڈز بنا کر گراس روٹ لیول سے ٹیلنٹ اوپر لائیں گے.

یاد رہے کہ آج عمران خان نے ملک کے 22 ویں وزیر اعظم کا حلف اٹھایا، پروقار تقریب ایوان صدر میں منعقد کی گئی۔

تقریب کے لیے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات کو مدعو کیا گیا تھا جن میں سابق کرکٹرز بھی شامل تھے۔

مزید پڑھیں: عمران خان نے وزیر اعظم کے عہدے کا حلف اٹھالیا

واضح رہے کہ عمران خان کی ہدایت پر 1992 کی فاتح ٹیم اور سابق کرکٹرز کو مدعو کیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ سابق بھارت کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو کو تقریب حلف برداری میں مدعو کیا گیا تھا، وہ کل بھارت سے پاکستان پہنچے.

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں