منگل, فروری 11, 2025
اشتہار

کے پی میں سیاحت کے فروغ سے غربت میں کمی ہوئی: وزیراعظم

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ گزشتہ 3 سالوں میں پختونخواہ کے صوبے میں غربت میں کمی کی وجہ سیاحت کا فروغ ہے، سیاحت کو مزید فروغ دینے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سے تحریک انصاف ہزارہ ڈویژن کے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں وزیر توانائی عمر ایوب خان، پرنس نواز الائے، صالح محمد، علی خان جدون، عظمیٰ ریاض، نعیم الحق، ندیم افضل گوندل، ملک عامرڈوگر اور ارشد داد موجود تھے۔

ارکان اسمبلی نے وزیر اعظم کو اپنے اپنے حلقوں کے عوام کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔ وزیراعظم نے اس موقع پر ارکانِ اسمبلی کو یقین دہانی کرائی کے عوامی مسائل کے حل کے لیے جلد اقدامات کیے جائیں گے۔

اس موقع پر وزیراعظم کا  یہ بھی کہنا تھا کہ خیبر پختونخواہ میں سیاحت کے بے پناہ مواقع موجود ہیں۔  گزشتہ 3 سالوں میں صوبے میں غربت کی شرح میں کمی کی وجہ سیاحت کا فروغ ہے۔

انہوں نے ارکانِ اسمبلی کو بتایا کہ سیاحت کے مواقع کو مزید فروغ دینے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔ سیاحت  سے صوبے میں مزید خوشحالی آئے گی۔ سیاحت کے فروغ میں مقامی لوگوں کو کاروبار کے زیادہ مواقع دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ اور ویسٹ ٹو انرجی منصوبوں پر توجہ دینے کی اشد ضرورت ہے۔ صوبوں میں ترقیاتی کاموں میں تفریق ختم کرنا ضروری ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ لوکل گورنمنٹ سسٹم کو مستحکم اور پروونشل فنانس ایوارڈ پر عمل یقینی بنایا جائے۔ کم ترقی یافتہ علاقوں کو مناسب وسائل کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔

خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت سیاحت کے فروغ کے لیے نہایت سرگرم ہے اور اس سلسلے میں متعدد اقدامات کیے جاچکے ہیں۔

حکومت کی جانب سے سیاحوں کے لیے نئی ویزا پالیسی کا اعلان بھی کیا گیا جس کے تحت 50 ممالک کے سیاحوں کو آن ارائیول اور 175 کو ای ویزا سہولت فراہم کی جائے گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں