دبئی: وزیرِ اعظم عمران خان اور لبنان کے وزیرِ اعظم سعد الدین رفیق الحریری کے درمیان دبئی میں ورلڈ گورنمنٹ سمٹ کے موقع پر ملاقات ہوئی۔
تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان کی لبنانی ہم منصب سے ملاقات کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا، وزیرِ اعظم نے اپنے ہم منصب کو لبنان میں نئی حکومت کے قیام پر مبارک باد دی۔
[bs-quote quote=”دونوں رہنماؤں نے پارلیمنٹ کی سطح پر بھی تعلقات بڑھانے پر زور دیا۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]
وزیرِ اعظم عمران خان نے سعد رفیق الحریری اور حکومت کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
اعلامیے کے مطابق لبنانی وزیرِ اعظم نے بھی عمران خان کو وزارتِ عظمیٰ کا عہدہ سنبھالنے پر مبارک باد دی۔
لبنانی وزیرِ اعظم سعد رفیق الحریری نے دونوں ملکوں کے درمیان مضبوط اور دوستانہ تعلقات پر زور دیا، پاکستان اور لبنان کا باہمی تجارت کے حجم کو بڑھانے پر بھی اتفاق ہوا۔
ملاقات میں وزیرِ اعظم عمران خان نے لبنانی ہم منصب کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔
Prime Minister Imran Khan meets Prime Minister of Lebanon
Prime Minister @ImranKhanPTI met HE Saad El-Din Rafik Al-Hariri, Prime Minister of Lebanon, on the sidelines of World Government Summit in Dubai.#WorldGovSummit pic.twitter.com/M6EMoqFerX
— PTI (@PTIofficial) February 10, 2019
اعلامیے کے مطابق دونوں رہنماؤں نے پارلیمنٹ کی سطح پر بھی تعلقات بڑھانے پر زور دیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان ترقی کی طرف جا رہا ہے، یہی وقت سرمایہ کاری کا ہے: وزیرِ اعظم کا ورلڈ سمٹ سے خطاب
وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ مشکل کے اس وقت میں لبنانی قوم کے ساتھ کھڑے ہیں، سیکورٹی اور استحکام کے لیے لبنانی حکومت کی کاوشیں قابل تعریف ہیں۔
یاد رہے کہ آج دبئی میں ورلڈ گورنمنٹ سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا تھا کہ پہلی بار پاکستان میں ایسی حکومت آئی ہے جو سرمایہ کاری کا فروغ چاہتی ہے، پاکستان ترقی کی طرف جا رہا ہے، یہی وقت سرمایہ کاری کا ہے۔