اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے قرنطینہ میں میڈیا ٹیم سے ملاقات کی ، ایس اوپیز کو دھیان میں رکھتے ہوئے شرکا کی تعداد کم رکھی گئی۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیراطلاعات شبلی فراز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم عمران خان کی بنی گالہ میں میڈیا ٹیم سے ملاقات کی تصویر شیئر کردی۔
Prime minister with the media team today at Bani gala pic.twitter.com/Vk0oWIUDed
— Senator Shibli Faraz (@shiblifaraz) March 25, 2021
ملاقات میں زلفی بخاری، فیصل جاوید وزیراعظم کے پرنسپل سیکریٹری اعظم خان اور دیگر لوگ موجود تھے تاہم ایس اوپیز کو دھیان میں رکھتے ہوئے شرکا کی تعداد کم رکھی گئی تھی۔
ملاقات کے بعد وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اجلاس ہوا ، جس میں سینیٹر شبلی فراز، زلفی بخاری، فیصل جاوید،یوسف بیگ مرزا شریک ہوئے، اس دوران وزیراعظم نے مختلف سرکاری معاملات پربریفنگ لی۔
دوسری جانب سینیٹر فیصل جاوید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ماشا اللہ سے وزیراعظم ٹھیک اور فٹ ہیں، ایس او پیز پر عمل کرکے گھر سے کام اور میٹنگ کررہے ہیں۔
#PrimeMinisterImrankhan #PMAtWork
Masha’ALLAH both PM and the first lady are doing fine Alhamdulillah.
PM will soon start coming to the office iA. #Ehssas pic.twitter.com/AKuhaaiq3l— Faisal Javed Khan (@FaisalJavedKhan) March 25, 2021
یاد رہے 20مارچ کو وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا ، کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر انھوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا تھا۔