اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

یوم دفاع ہمارے ملی اتحاد و یکجہتی کا بہترین عکاس ہے، وزیراعظم عمران خان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے یوم دفاع کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ یوم دفاع ہمارے ملی اتحاد و یکجہتی کا بہترین عکاس ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے یوم دفاع کے موقع پر اپنے پیغام میں‌ کہا ہے کہ افواج پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں، افواج پاکستان کی قربانیوں سے مادر وطن کے استحکام کو مزید دوام ملا ہے۔

وزیراعظم نے اپنے پیغام میں کہا کہ ’ہمیں پیار ہے پاکستان سے‘ کا عنوان قوم کی امنگوں کا ترجمان ہے، دہشت گردی کے خلاف بچوں، جوانوں، بوڑھوں، عورتوں نے قربانیاں دی ہیں، شہدا اور غازیوں کو سلام عقیدت پیش کرتے ہیں، شہدا اور غازیوں نے مادر وطن کے دفاع کا فریضہ بخوبی انجام دیا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے میں افواج پاکستان کی جرأت کو سراہتا ہوں، پاک فوج کی جمہوریت، عالمی امن کے لیے کوششیں لائق تحسین ہیں، ہمسایوں سمیت پوری دنیا کے ساتھ برابری کی بنیاد پر تعلقات چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دنیا مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت کی روک تھام کے لیے کردار ادا کرے، مسئلہ کشمیر کا اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل امن کے لیے ناگزیر ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ قوم اپنی افواج سے مل کر وطن کی حفاظت کے لیے کوئی کسر نہیں اٹھا رکھیں گے، قومی مسائل کا مقابلہ ایمان، اتحاد اور تنظیم پر کاربند رہ کر کریں گے، آئیے مل کر محنت اور لگن سے ملکی ترقی میں اپنا حصہ ڈالیں، دہشت گردی کے خلاف جنگ کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے جدوجہد جاری رہے گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں