اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

آزادی کے بعد ہماری جدوجہدکسی بھی پارٹی سے بڑی تھی، وزیراعظم عمران خان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے کہا آزادی کےبعدہماری جدوجہدکسی بھی پارٹی سے بڑی تھی، میرے پیغام کوعوام تک پہنچنے میں 15سال لگے، اب ہم اپنے آخری مرحلے میں داخل ہوچکے ہیں، پاکستان کو ریاست مدینہ کے اصولوں پربنانا ہے، وہ معاشرہ بناناہےجو انصاف، انسانی وقاراورہمدردی پرمبنی ہو۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر یوم تاسیس کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا آج پی ٹی آئی کا23واں یوم تاسیس ہے، آزادی کےبعدہماری جدوجہد کسی بھی پارٹی سے بڑی تھی ، ہماری جدوجہد3مرحلوں پرمشتمل رہی، پہلا مرحلہ عوام کومتحرک کرنااورتبدیلی کے لیےپیغام دینا تھا، کرپٹ اسٹیٹس کوکیخلاف جنگ اورعوام کوآگہی دینا تھا، آگہی کہ قوم اپنے انسانی وسائل کوترقی دے کرترقی کرسکتی ہیں۔

عمران خان کا کہنا تھا میرے پیغام کوعوام تک پہنچنے میں 15سال لگے ، الیکشن لڑنے کے قابل پارٹی بنانے میں مزید7 سال لگے۔

ایک اور ٹوئٹ میں وزیراعظم نے کہا اب ہم اپنے آخری مرحلے میں داخل ہوچکے ہیں، پاکستان کو ریاست مدینہ کے اصولوں پربنانا ہے، وہ معاشرہ بناناہےجو انصاف، انسانی وقاراورہمدردی پرمبنی ہو۔

خیال رہے تحریک انصاف کے یوم تاسیس کی مرکزی تقریب یکم مئی کو جناح کنونشن سنٹر اسلام آباد میں منعقد کی جائے گی،یوم تاسیس کی مرکزی تقریب کے انتظامات بروقت مکمل کرنے کا فیصلہ کیا گیا، بانی چیئرمین و وزیراعظم عمران خان پاکستان تحریک انصاف کے یوم تاسیس کی مرکزی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں