جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

آسٹریلیا سے شکست کے بعد وزیراعظم کا بیان آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

ٹی 20 ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کے بعد وزیراعظم عمران خان نے قومی ٹیم کے نام پیغام شیئر کردیا۔

وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ ’میں جانتا ہوں کہ اس وقت بابر اعظم اور ٹیم کے کیا جذبات ہیں، میں نے بھی کرکٹ کے میدان میں اسی طرح کی مایوسی کا سامنا کیا۔

عمران خان نے لکھا کہ ’آپ نے جو اعلیٰ معیار کی کرکٹ کھیلی اس پر فخر کرنا چاہیے۔‘

- Advertisement -

وزیراعظم نے کہا کہ آپ نے اپنی کامیابیوں پر عاجزی کا مظاہرہ کیا جو قابل فخر ہے، عمران خان نے کامیابی پر آسٹریلیا کی ٹیم کو مبارک باد بھی دی۔

واضح رہے کہ آسٹریلیا نے پاکستان کو ٹی 20 ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں پانچ وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا۔

آسٹریلیا نے پاکستان کی جانب سے دیا جانے والا 177 رنز کا ہدف 19ویں اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، میتھیو ویڈ کو 41 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

اس سے قبل قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے آسٹریلیا کے خلاف میتھیو ویڈ کا کیچ ڈراپ ہونے کو ٹرننگ پوائنٹ قرار دیا تھا۔

میچ کے اختتام پر بابراعظم کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا جیسی ٹیم کو چانس دیں گے تو وہ میچ لے لیں گے کچھ غلطیاں ‏ضرور ہوئیں لیکن مجموعی طور پر ٹیم نے اچھا کھیلا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں