ہفتہ, جنوری 11, 2025
اشتہار

وزیر اعظم عمران خان کی وفد کے ہمراہ چین کے نائب صدر سے ملاقات

اشتہار

حیرت انگیز

بیجنگ: چین میں وزیرِ اعظم عمران خان نے وفد کے ہم راہ نائب چینی صدر سے ملاقات کی، جس میں پاک چین باہمی دل چسپی کے امور اور خطے کی صورت حال پر تبادلۂ خیال کیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے وفد کے ہم راہ چین کے نائب صدر وانگ کیشن سے ملاقات کی ہے، جس میں باہمی دل چسپی کے امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا، ملاقات میں شاہ محمود قریشی اور مشیر خزانہ حفیظ شیخ بھی شامل تھے۔

چین کے نائب صدر سے ملاقات میں فیصل واوڈا، رزاق داؤد، وفاقی وزیر عمر ایوب، خسرو بختیار اور ملک امین اسلم بھی وزیر اعظم کے ہم راہ تھے۔

- Advertisement -

چینی نائب صدر نے فرداً فرداً پاکستانی وفد میں شامل ارکان سے مصافحہ کیا، اس ملاقات سے پاکستان اور چین کے درمیان وفود کی سطح پر بات چیت کا آغاز ہو گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  چین جدید دورمیں کام یابی کی عظیم مثال ہے، عمران خان

وزیر اعظم عمران خان نے خطے کی ترقی کے لیے چین کے حالیہ اقدامات کی تعریف کی اور بیلٹ اینڈ روڈ فورم اور سی پیک منصوبہ خطے کی ترقی کے لیے گیم چینجر قرار دیا۔

چین کے نائب صدر نے وزیر اعظم عمران خان اور پاکستانی وفد کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیا، عشائیہ چین کے صدر شی جن پنگ کی جانب سے دیا گیا۔

خیال رہے کہ آج بیلٹ اینڈ روڈ فورم میں گول میز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ چین نے ترقی کو فروغ دے کر معاشرے کو تبدیل کر دیا ہے، ایک ارب لوگوں کا معیار زندگی بہتر بنایا گیا۔

انھوں نے کہا کہ چین جدید دورمیں کام یابی کی عظیم مثال ہے، یہ تبدیلی چینی قیادت کی بہترین حکمت عملی کی وجہ سے ہے، چینی صدر نے بیلٹ اینڈ روڈ فورم کا نظریہ پیش کیا، یہ منصوبہ معاشی استحکام اور عوامی رابطے کی رکاوٹیں دور کرے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں