تازہ ترین

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

کرونا کی بگڑتی صورت حال، وزیراعظم نے اہم اجلاس طلب کرلیا

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کرونا کی بگڑتی صورت حال کے پیش نظر اجلاس طلب کرلیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے اسدعمر اور معاونِ خصوصی برائے صحت ڈاکٹرفیصل سلطان کی ملاقات ہوئی۔

ملاقات میں وزیراعظم کو کروناکی صورت حال  اور ویکسی نیشن پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

وزیراعظم عمران خان نے کل دوپہر 12 این سی سی برائےکرونا کا اجلاس طلب کرلیا۔ جس میں مستقبل کے حوالے سے اقدامات پر فیصلے کا امکان ہے۔

قبل ازیں نیشنل کمانڈ اینڈ آرپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اعداد و شمار میں بتایا گیا کہ ملک بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 98 افراد انتقال کر گئے جس کے بعد وبا سے مرنے والوں کی تعداد 16 ہزار 698 تک پہنچ گئی۔

مزید پڑھیں: این سی او سی کا کرونا پابندیاں مزید سخت کرنے کا فیصلہ، تجاویز تیار، ذرائع

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کرونا کے 5 ہزار 857 نئے کیسز سامنے آئے، ملک میں اب تک مجموعی طور پر کرونا کے 7 لاکھ 78 ہزار 238 کیسز کی تصدیق ہو چکی ہے۔

این سی او سی کے مطابق کرونا کے 6 لاکھ 76 ہزار 605 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں، جب کہ 4 ہزار 593 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، ملک میں فعال کیسز کی تعداد 84 ہزار 935 ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا کہ گزشتہ24 گھنٹوں میں 57 ہزار 591 کرونا ٹیسٹ کیے گئے، جب کہ ملک میں گزشتہ روز کرونا کے ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 10.16 فی صد رہی، اور مجموعی طور پر اب 1 کروڑ 13 لاکھ 77 ہزار 423 کرونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

پنجاب میں کرونا کیسز کی تعداد بڑھ کر 2 لاکھ 79 ہزار 437 ہو گئی، سندھ میں کیسز کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 75 ہزار 81 ہے، خیبر پختون خوا میں کیسز 1 لاکھ 9 ہزار 704 ہو گئی، بلوچستان میں 21 ہزار 242 کیسز، اسلام آباد میں 71 ہزار 533 کیسز، آزاد جموں و کشمیر میں 16 ہزار 26 کیسز، جب کہ گلگت بلتستان میں اب تک 5 ہزار 215 کیسز سامنے آ چکے ہیں۔

Comments

- Advertisement -