جمعہ, مئی 16, 2025
اشتہار

وزیراعظم کی ذخیرہ اندوزوں اور ملاوٹ مافیا کے خلاف آپریشن تیز کرنے کی ہدایت

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب کو ذخیرہ اندوزوں اور ملاوٹ مافیاکے خلاف آپریشن تیز کرنے کی ہدایت کر دی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ملاقات کی جس میں وزیراعلیٰ نے پنجاب میں جاری ترقیاتی منصوبوں سے متعلق وزیراعظم کو بریفنگ دی۔

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب کو ذخیرہ اندوزوں اور ملاوٹ مافیا کے خلاف آپریشن تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ عام آدمی کو ریلیف دینے کے لیے یوٹیلیٹی اسٹورز پر 15 ارب کا پیکج دیا۔

وزیراعظم پاکستان نے کہا کہ آٹے اور چینی کی سرکاری قیمتوں پر فراہمی کو یقینی بنایا جائے، انہوں نے اشیائے خورونوش کا مصنوعی بحران پیدا کرنے والوں سےسختی سے نمٹنے کی ہدایت کی۔

ملاوٹ کرنے والے عوام کی زندگیوں سےکھیل رہے ہیں، وزیراعظم

یاد رہے کہ دو روز قبل وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ بچوں کی صحت سے کھیلنے کی اجازت کسی صورت نہیں دی جاسکتی، دودھ،گوشت،دالوں جیسی اشیا میں ملاوٹ قبول نہیں، ملاوٹ کی وجہ سے متعدد بیماریاں پیدا ہوتی ہیں، ملاوٹ شدہ اشیا کے استعمال سے بچوں کی نشوونما متاثر ہوتی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں