اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کمیونسٹ پارٹی کے صد سالہ جشن پر چینی صدر کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ امید ہے صدر شی جن پنگ کی قیادت میں چین کی عوام کی ترقی کا سفر جاری رہے گا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے کمیونسٹ پارٹی کے صد سالہ جشن پر چینی صدر کو مبارکباد دی۔ وزیر اعظم نے چینی کمیونسٹ پارٹی کے جنرل سیکریٹری کو بھی مبارکباد دی۔
وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ کہ چین کی کمیونسٹ پارٹی کی بنیاد نے تاریخ پر دور رس اثرات مرتب کیے، کمیونسٹ پارٹی کی قربانیوں کی بدولت چین آزاد ہوا اور ابھرا۔
وزیر اعظم نے چینی عوام کی فلاح کے لیے کمیونسٹ پارٹی کی کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے صدر شی جن پنگ کی قیادت میں چین کی عوام کی ترقی کا سفر جاری رہے گا۔