اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سی پیک سے پورے خطے کے لئے نئے مواقع پیدا ہوں گے.
ان خیالات کا اظہار انھوں نے سی پیک منصوبوں پر کام کرنے والی چینی کمپنیوں کے نمائندوں سے ملاقات کے موقع پر کیا.
ان کا کہنا تھا کہ پاک چین تعلقات برسوں پر محیط ہیں، حکومت چین پاکستان اقتصادی راہداری کواولین ترجیح دیتی ہے.
وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ سی پیک سے پاکستان اور چین کے قریبی تعلقات کو مزید فروغ ملے گا، سی پیک سے خطے میں نئےمواقع پیدا ہوں گے، وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ حکومت چینی کمپنیوں کو ہرممکن سہولت فراہم کرے گی.
اس موقع پر چینی سفیر نے وزیراعظم کو چینی صدراور وزیراعظم کی نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا، چینی قیادت وزیراعظم عمران خان کے دورہ چین کی منتظر ہے.
مزید پڑھیں: سی پیک کی وجہ سے بلوچستان سرمایہ کاروں کے لئے کھل گیا: جام کمال
یاد رہے کہ 9 اپریل 2019 کو بیجنگ میں پاک چین تعاون پر مشترکہ ورکنگ گروپ کا افتتاحی اجلاس ہوا، پاکستان کی نمائندگی سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے کی جبکہ چین کی نمائندگی نائب وزیر خارجہ کانگ زوان یو نے کی۔
اس اجلاس میں پاکستان اور چین نے سی پیک پر تنقید کو مسترد کرتے ہوئے سی پیک کے خلاف چلائی جانے والی مہم کا مل کر مقابلہ کرنے پر اتفاق کیا گیا.