اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

وزیر اعظم کا مارکیٹ سے زائد قیمت پر ڈالر بیچنے والی کمپنیز کے خلاف کارروائی کا حکم

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے روپے کی قدر میں کمی کا نوٹس لیتے ہوئے  زائد قیمت پر ڈالر بیچنے والی کمپنیز کے خلاف کارروائی کا حکم  جاری کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق روپے کی قدر میں کمی سے متعلق وزیراعظم کی زیر صدارت خصوصی اجلاس منعقد ہوا.

اجلاس میں کرنسی ریٹ سے انحراف کرنے والی کمپنیز کو رعایت نہ دینے کا فیصلہ کیا گیا، مارکیٹ سے زائد قیمت پر ڈالر بیچنے والی کمپنیز کے خلاف کارروائی کا حکم بھی جاری کیا ہے.

- Advertisement -

اس اجلاس میں ای کامرس ایسوسی ایشن کاوفد بھی شریک ہوا، وفد نے یقین دہانی کروائی کہ زائد ریٹ پر کرنسی بیچنے والی کمپنیز کا ساتھ نہیں دیں گے.

یاد رہے کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی، ڈالر دو روپے پچیس پیسے اضافے کے ساتھ ایک سو چھیالیس روپے پچیس پیسے ہوگیا۔ البتہ کاروبار کے اختتام پر ڈالر دوبارہ144روپے پر آگیا۔

مزید پڑھیں: اوپن مارکیٹ میں ڈالر 146 روپے کی بلند ترین سطح پرپہنچ گیا

ٹریڈنگ کے آغاز پر انٹربینک میں روپے کی قدر میں استحکام دیکھنے میں آیا ، انٹربینک میں ڈالر 141روپے 39 پیسے پر ہی ٹریڈ کرتے ریکارڈ کیا گیا۔

ایکسچینج کرنسی ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ پاکستان کا آئی ایم ایف کے پاس جانا ڈالر کی قیمت میں اضافے کی وجہ ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں