اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

کے  پی میں ضم ہونے والے علاقوں میں بنیادی سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائی جائے: وزیر اعظم

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کے  پی میں ضم ہونے والے علاقوں میں بنیادی سہولتوں کی فوری فراہمی یقینی بنائی جائے.

تفصیلات کے مطابق قبائلی علاقوں کے خیبر  پختونخوا میں انضمام سے متعلق وزیراعظم کی جانب اہم فیصلے کیے گئے، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کو اس ضمن میں ہدایات جاری کر دیں گئیں.

[bs-quote quote=” قبائلی علاقوں کےعوام سب سے زیادہ دہشت گردی سے متاثرہوئے، تحریک انصاف کی حکومت ان علاقوں کوقومی دھارےمیں لائے گی” style=”style-7″ align=”left” author_name=”وزیر اعظم عمران خان”][/bs-quote]

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ انضمام شدہ علاقوں میں تعلیم اور صحت سمیت دیگرسہولتیں فراہم کریں، پولیس کی خالی اسامیوں پر بھرتی کا عمل بھی فوری شروع کیا جائے.

وزیراعظم نے 5 لاکھ افراد کو صحت کارڈ کی سہولت فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی، ان کا کہنا تھا کہ فاٹا کے ضم ہونے والے علاقوں میں ہیلتھ کارڈ کا فوری اجرا کیا جائے.

وزیراعظم نے کہا کہ جنوری کے آخر تک صحت کارڈ کی فراہمی شروع کر دی جائے، ان علاقوں کو قومی دھارےمیں لانا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے.

مزید پڑھیں: وزیرِ اعظم کا فاٹا میں فوری صوبائی، بلدیاتی انتخابات کرانے کا اعلان

وزیر اعظم عمران خان کہنا تھا کہ قبائلی علاقوں کےعوام سب سے زیادہ دہشت گردی سے متاثرہوئے، تحریک انصاف کی حکومت ان علاقوں کوقومی دھارےمیں لائے گی.

یاد رہے کہ 26 نومبر 2018 کو وزیر اعظم نے فاٹا کے علاقے میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا اعلان کرتے ہوئے انتظامات کی ہدایت کی تھی۔

اہم ترین

عبدالقادر
عبدالقادر
عبدالقادر پچھلے 8برس سے اے آر وائی نیوز میں بطور سینئر رپورٹر خدمات انجام دے رہے ہیں، آپ وزیراعظم عمران خان اور حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف سے جڑی خبروں اور سیاسی معاملات پر گہری نظر رکھتے ہیں۔

مزید خبریں