تازہ ترین

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے

اسلام آباد : صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے...

کراچی صاف کرنا ہے، میدان میں اتریں: وزیراعظم کی ایم این ایز کو ہدایت

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے ایم این ایز کو ہدایت کی ہے کہ کراچی صاف کرنا ہے، اس مقصد کے لیے میدان میں اتریں.

تفصیلات کے مطابق آج اسلام آباد میں ایم این ایزکی بڑی بیٹھک ہوئی، جس میں اہم فیصلے کیے گئے. اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ کراچی کو صاف کرنے کے لیے کردار ادا کریں، اسے کامیاب بنائیں.

اس مہم کے لئے مختلف پرائیویٹ اداروں کی جانب سے فنڈنگ کی جائے گی، لاجسٹک سپورٹ، ایف ڈبلیو او کی جانب سے مہیا ہو گی.

اس دوران 38 بڑے نالے اور چھوٹے نالے ابتدائی طور پر صاف کیے جائیں گے. دو ہفتے جاری رہنے والی مہم میں شہرکی اہم شاہراہوں سے کچرا اٹھایا جائے گا.

کراچی صفائی مہم، سی ای او ARY سلمان اقبال کی حکومت کو مکمل تعاون کی یقین دہانی

حکومتی ذرائع کے مطابق ضرورت پڑنے پر صفائی مہم میں توسیع بھی کی جاسکتی ہے اور دائرہ کار بڑھایا جاسکتا ہے.

خیال رہے کہ اے آر وائی ڈیجیٹل نیٹ ورک کے صدر اور سی ای او سلمان اقبال نے وفاقی وزیر علی زیدی کی جانب سے اعلان کردہ صفائی مہم کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی ہے.

کئی ممتاز شخصیات نے اس مہم کی حمایت کرنے اور اس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا عندعیہ دیا گیا ہے.  مہم کو عوام  کی جانب سے بھی شان دار ردعمل ملا ہے۔ ٹویٹر پر ’لیٹس کلین کراچی‘ٹرینڈ کرنے لگا۔

Comments

- Advertisement -