بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

اپوزیشن کو ان کے حال پر چھوڑ دیں، وزیراعظم عمران خان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کو ان کے حال پر چھوڑ دیں، ڈھائی سال گزرگئے اب ہمیں زیادہ محنت کرنی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت سیاسی کمیٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں وفاقی وزرا شیخ رشید، پرویز خٹک،اسد عمراور فواد چوہدری شریک ہوئے۔

اجلاس میں موجودہ سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا گیا،اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے کہا اپوزیشن کو ان کے حال پر چھوڑ دیں۔

عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ ڈھائی سال گزرگئے اب زیادہ محنت کرنی ہے، مہنگائی کو کنٹرول کرنا ہے جبکہ اجلاس میں کورونا کے باعث مالاکنڈ اور دیگر مقامات پر جلسے منسوخ کردیے گئے۔

گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کےاجلاس میں اپوزیشن کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ پی ڈی ایم میرا کچھ نہیں کرسکتی، ان کو اپنا شوق پورا کر لینے دیں۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم انتشار کی سیاست کر رہی ہے، اپوزیشن بیوقوفی کےفیصلے کر رہی ہے، کسی کو انتشار پھیلانے کی اجازت نہیں دیں گے ، لانگ مارچ صرف کرپشن بچانے کے لئے ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں