اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ قوم جب اکٹھی ہوتی ہے، تو اسے کوئی جھکا نہیں سکتا، مجھے قوم پرمکمل اعتماد ہے.
ان خیالات کا اظہار انھوں نے آل پاکستان چیمبرز آف کامرس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا. ان کا کہنا تھا کہ تاریخ گواہ ہے کہ نظریاتی قوموں کوکوئی نہیں جھکاسکتا۔
[bs-quote quote=” ایف بی آراصلاحات تک ہم خاطرخواہ ٹیکس اکٹھا نہیں کرسکتے، پالیسیاں بنانےاورغلطیاں سدھارنےمیں وقت لگتاہے” style=”style-8″ align=”left” author_name=”وزیر اعظم عمران خان”][/bs-quote]
وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ میری ترجیح ہے کہ پاکستان میں عوام کو غربت سے کیسے نکالا جائے، غریبوں کے لئے اسپتال بنانا میرے مقاصد میں شامل ہے.
انھوں نے کہا کہ سرمایہ کاروں کی رکاوٹیں دور کرنے کی پوری کوشش کریں گے، اداروں میں بہتری کےلئے اقدامات کررہے ہیں، ایف بی آراصلاحات تک ہم خاطرخواہ ٹیکس اکٹھا نہیں کرسکتے، پالیسیاں بنانےاورغلطیاں سدھارنےمیں وقت لگتاہے.
وزیر اعظم نے کہا کہ تاجر برادری کے مسائل حل کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے، یورپ میں امیر سے ٹیکس لے کر غریب پر خرچ کیا جاتا ہے، اسدعمر، رزاق داؤد سے تاجر برادری کے مسائل پر بات کی ہے، ایف بی آر ٹھیک نہیں ہوسکتی، تو نئی ایف بی آر بنادیں گے.
مزید پڑھیں: سابق بھارتی آئی اے ایس آفیسر شاہ فیصل وزیراعظم عمران خان کیلئے نوبل پرائز کے حامی نکلے
انھوں نے کہا کہ بہت سے سرمایہ کار آرہے ہیں، آنے والے دنوں میں مزید سرمایہ کارآئیں گے، ٹیکس کا ایک ایک پیسہ عوام پر خرچ کریں گے، ٹیکس نیٹ بہترنہ ہوا، تو یہ ملک کی سلامتی کا مسئلہ ہے، عوام ٹیکس نہیں دیں گے تو قوم آزاد نہیں، غلام ہی رہے گی، ملک کے لئے ٹیکس دینے کو قومی فریضہ سمجھنا چاہیے، حکومت اقتصادی ٹیم بزنس کمیونٹی سے مشاورت کرے گی.
وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ حکومت نے اپنے اخراجات کم کر دیے ہیں، سیاحت کا شعبہ ہی درست کرلیا تو تجارتی خسارہ ختم ہوجائے گا.