تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

بے نامی پراپرٹی سے حاصل رقم احساس پروگرام میں شامل کریں گے: وزیر اعظم

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہم ایف بی آرکو ٹھیک کریں گے،  تہیہ کررکھا ہےکہ ایف بی آر کے ذریعے ٹیکس جمع کر کے دکھائیں گے.۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے احساس پروگرام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا. ان کا کہنا تھا کہ احساس پروگرام کی مختلف پراجیکٹس کا آج قرضےدینے سے آغازکیا ہے، اس پروگرام میں تمام وزارتوں کا حصہ ہوگا.

انھوں نے کہا کہ دنیا کی پہلی فلاحی ریاست ریاستِ مدینہ تھی، جہاں پیسے والوں سے ٹیکس لے کر کمزور طبقے پر خرچ ہوتا تھا، نبیﷺ نے عوام کو انصاف کاراستہ دکھایا.

[bs-quote quote=” بے نامی پراپرٹی کی نشان دہی کرنے والے کو 10 فی صد دیں گے” style=”style-8″ align=”left” author_name=”وزیر اعظم”][/bs-quote]

انھوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام میں احساس ہے، ریاست میں احساس کبھی نہیں رہا، جس قوم میں احساس ہو، وہی مہذب ہوتی ہے، یہاں لوگ ووٹ لے کر اقتدارمیں آجاتے ہیں اورفائدہ اٹھاتے ہیں، نیا پاکستان عوام کوغربت سے نکالے گا.

چین کا جی ڈی پی 30 سال پہلے 300 بلین آج 10 ٹریلین ہے، چین نے 30 سال میں 70 کروڑ لوگوں کوغربت سےنکالا.

انھوں نے کہا کہ میں‌ عجیب باتیں سنتا تھا کہ ملک کو ایشین ٹائیگر بنانا ہے، لاہور کو پیرس بنا دوں گا.30 سال تک اقتدارمیں رہا، ایک اسپتال نہ بنایا، جہاں خود کا علاج ہو. لاڑکانہ میں ایڈز پھیلا تو معلوم ہوا کہ وہاں کوئی دیکھ بھال ہی نہیں.

احساس پروگرام کا مقصد ہے کہ عوام کے مائنڈ سیٹ درست کریں، غریب عوام کو ہمیں اوپر لانا ہے، ترقی دینی ہے، احساس پروگرام میں شفافیت لائیں گے، بجٹ میں خصوصی حصہ رکھیں گے، 82 ہزارلوگوں کوآج قرضے سود کے بغیر دے رہے ہیں. پروگرام کا آغازکیا ہے، انشااللہ کمزورطبقےکو طاقت وربنائیں گے.

مزید پڑھیں: وزیر اعظم عمران خان سے ایرانی وزیر صنعت و تجارت کی ملاقات

انھوں‌نے کہا، جوبھی بے نامی پراپرٹی کی نشان دہی کرتا، اسے 3 فیصد ملتا تھا، اب قانون تبدیل کررہے ہیں، بے نامی پراپرٹی کی نشان دہی کرنے والے کو 10 فی صد دیں گے، بےنامی پراپرٹی سے حاصل رقم احساس پروگرام میں شامل کریں گے.

ان کا کہنا تھا کہ دھمکیاں دی جارہی ہیں کہ عمران خان اتنی سزا دینا جتنی برداشت کرسکتے ہو، میرا دھمکیاں دینے والوں کو پیغام ہے، میں تو بہت کچھ برداشت کرسکتا ہوں. شہبازشریف کہتا ہے کہ عمران خان اتنا ظلم کرنا جتنا برداشت کر سکو. آج پھرکہتاہوں جوپیسہ لندن میں رکھا ہے، اسےانجوائےنہیں کرنے دوں گا.

وزیر اعظم نے کہا کہ ایک طرف قوم مقروض اوران کی جائیداد بڑھتی جارہی ہیں، آصف زرداری نے 5 سال میں صرف دبئی کے40 چکرلگائے، نوازشریف نے بھی 5 سال میں دبئی کے 40 چکر لگائے، ہر چکرپر3 کروڑ روپے خرچ آتا تھا.

Comments

- Advertisement -