اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ دنیا بھرمیں آٹزم کاشکارافراد کی صلاحیتوں کا اعتراف کیا جارہا ہے، پالیسی میں متاثرہ افراد کو صلاحیتوں کے اظہارکے مواقع دیے جائیں گے اور بہبود کویقینی بنایا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر آٹزم کے عالمی دن پر پیغام میں کہا آٹزم سے آگاہی کے عالمی دن کے موقع پر آج دنیابھرمیں نہ صرف آٹزم کوتسلیم کیاگیا بلکہ اس کا شکار افراد کی صلاحیتوں کا اعتراف بھی کیا جارہا ہے، میں یقین دلاتا ہوں پالیسی میں آٹزم کا شکارافراد کی بہبود کویقینی بنایا جائے گا اور متاثرہ افرادکوصلاحیتوں کے اظہارکے مواقع دیے جائیں گے۔
خیال رہے آج دنیا بھر میں اعصابی بیماری آٹزم سے آگاہی کا دن منایا جارہا ہے ، آٹزم سے متاثرہ بچوں میں بولنے، سمجھنے، سیکھنے کی صلاحیتیں متاثر ہوتی ہیں۔ تاحال اس مرض کا علاج یا اس کے اسباب دریافت نہیں کیے جاسکے ہیں۔
مزید پڑھیں : آٹزم سے آگاہی کا عالمی دن
امریکا کے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق امریکا میں اسکول جانے والے 59 میں سے ایک بچہ آٹزم میں مبتلا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ ایک تحقیق سے پتہ چلا کہ وہ افراد جو 50 سال کی عمر مں باپ بنے ان کی آنے والی نسلوں میں آٹزم کا خطرہ بڑھ گیا، ایسے افراد کی اولاد نارمل ہوتی ہے تاہم اولاد کی اولاد آٹزم کا شکار ہوسکتی ہے۔