بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

وزیراعظم عمران خان کا ملک بھرمیں منشیات کی لعنت کےخلاف کریک ڈاؤن کاحکم

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور : وزیراعظم عمران خان نے ملک بھر   میں منشیات کی لعنت کے خلاف بڑے کریک ڈاؤن کا اعلان کردیا اور کہا کارروائی کاآغاز اسلام آباد سے کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق گورنر  ہاؤس پشاور میں وزیراعظم عمران خان کی صدارت پختونخوا کابینہ کاخصوصی اجلاس ہوا ، اجلاس میں وزیراعظم کو 100روزہ کارکردگی سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی اور قبائلی اضلاع میں اصلاحات سے متعلق تفصیلات سےآگاہ کیا گیا۔

[bs-quote quote=” منشیات کا زہر پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی کا آغاز اسلام آباد سے کریں گے” style=”style-6″ align=”left”][/bs-quote]

اجلاس میں وزیراعلیٰ محمودخان ، گورنر خیبر پختونخواہ شاہ فرمان  اور صوبائی وزرا شریک ہوئے۔

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا ملک بھر میں منشیات کی لعنت کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن کرنے جارہے ہیں، تعلیمی اداروں میں منشیات کی لعنت کے خلاف بھی کریک ڈاؤن ہوگا، منشیات کا زہر پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی کا آغاز اسلام آباد سے کریں گے۔

مزید پڑھیں : وزیراعظم عمران خان نے پشاور میں غریبوں کے لئے شیلٹر ہوم کا افتتاح کردیا

اس سے قبل وزیراعظم عمران خان گورنر ہاؤس پشاور پہنچے تو گورنر شاہ فرمان اور وزیراعلیٰ محمودخان نے ان کا استقبال کیا، افتخار درانی،نعیم الحق اور ارباب شہزاد بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔

وزیر اعظم نے گورنرشاہ فرمان اوروزیراعلیٰ محمودخان سے ملاقات کی۔

وزیراعظم عمران خان نے پشاور پہنچنے پر غریبوں کے لئے شیلٹر ہوم کا افتتاح کیا اور پناہ گاہ میں سہولتوں کاجائزہ لیا ، وزیراعظم کو پناہ گاہ سے متعلق بریفنگ دی گئی، شیلٹرہوم میں 150 سے 200 مسافر رات گزار سکیں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں