The news is by your side.

Advertisement

وزیراعظم عمران خان نے سندھ سے 2 ہندو لڑکیوں کے اغوا کا نوٹس لے لیا

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے سندھ سے 2 نوعمر ہندو لڑکیوں کے اغوا کا نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ معاملے کی فوری تحقیقات کی جائیں‌۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ دو ہندو لڑکیوں کو سندھ سے اغوا کرکے رحیم یارخان منتقل کیا گیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو ہدایت جاری کردی ہیں۔

فواد چوہدری نے کہا وزیراعظم عمران خان نے عثمان بزدار کو ہدایت کی ہے کہ اس معاملے کی فوری تحقیقات کی جائیں اور اگرایسا ہے تو بچیوں کو بازیاب کرایا جائے۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ وزیراعظم نے سندھ اور پنجاب حکومت کو ہدایت کی ہے کہ اس معاملے پرمشترکہ حکمت عملی اختیار کریں اور حکومت سندھ ایسے واقعات کے تدارک کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھائے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اقلیتیں ہمارے جھنڈے کا سفید رنگ ہیں اور ہمیں اپنے تمام رنگ عزیز ہیں اور اپنے پرچم کی حفاظت ہمارا فرض ہے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں