اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے خواتین کےعالمی دن کے موقع پراپنے پیغام میں کہا ملک کی ترقی کے لیے خواتین کوبھی کردارادا کرنا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پروزیراعظم عمران خان نے خواتین کےعالمی دن پرمحترمہ فاطمہ جناح کوخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی جدوجہد میں فاطمہ جناح قائداعظم کے ساتھ کھڑی رہیں۔
وزیراعظم پاکستان نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ ملک کی ترقی کے لیے خواتین کوبھی کردارادا کرنا ہے، خواتین کو محفوظ، سازگارماحول فراہم کرنے کےعزم کودہراتے ہیں۔
On Women’s Day, we pay tribute to Fatima Jinnah who stood steadfastly beside the Quaid in his struggle for Pakistan. We reaffirm our commitment to ensuring women a secure & enabling environment to play their rightful role in our nation’s development. pic.twitter.com/tw71sDT1m0
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) March 8, 2019
آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں خواتین کا عالمی دن منایا جارہا ہے
واضح رہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج خواتین کا عالمی دن منایا جارہا ہے، اس دن کو منانے کا مقصد خواتین کی سماجی، سیاسی اور اقتصادی جدوجہد کو خراج تحسین پیش کرنا ہے۔
خواتین کا عالمی دن کیوں منایا جاتا ہے؟
آج سے تقریباً سو سال قبل نیو یارک میں کپڑا بنانے والی ایک فیکٹری میں مسلسل دس گھنٹے کام کرنے والی خواتین نے اپنے کام کے اوقات کار میں کمی اور اجرت میں اضافے کے لیے آواز اٹھائی تو ان پر پولیس نے نہ صرف وحشیانہ تشدد کیا بلکہ ان خواتین کو گھوڑوں سے باندھ کرسڑکوں پرگھسیٹا گیا تاہم اس بد ترین تشدد کے بعد بھی خواتین نے جبری مشقت کے خلاف تحریک جاری رکھی۔
خواتین کی مسلسل جدوجہد اور لازوال قربانیوں کے نتیجے میں 1910 میں کوپن ہیگن میں خواتین کی پہلی عالمی کانفرنس منعقد ہوئی، جس میں 17 سے زائد ممالک کی سو کے قریب خواتین نے شرکت کی۔
اس کانفرنس میں عورتوں پر ہونے والے ظلم واستحصال کا عالمی دن منانے کا فیصلہ کیا گیا۔ اقوام متحدہ نے 1656 میں 8 مارچ کو عورتوں کے عالمی دن کے طورپرمنانے کا فیصلہ کیا۔