تازہ ترین

رجب طیب اردوان کی تاریخی کامیابی، پھر صدر منتخب

انقرہ : ترکیہ کے صدارتی انتخاب کے دوسرے اور...

حکومت نے پی ٹی آئی کیساتھ مذاکرات سے صاف انکار کر دیا

لاہور: وفاقی وزیر ریلوے سعد رفیق نے پاکستان تحریک...

ٹکٹ ہولڈر چوہدری اقبال اور ملک خرم علی نے پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد/سرگودھا: پی ٹی آئی رہنما ملک خرم علی...

اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں 6.0 شدت کا زلزلہ

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے...

قوم کا اتحاد ہی پاکستان کی اصل جوہری قوت ہے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے یوم تکبیر کے موقع پر...

وزیراعظم عمران خان کا پولیس فورس کو خراج تحسین

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کالعدم تحریک لبیک پاکستان کی جانب سے پر تشدد واقعات میں شہید و زخمی ہونے والے پولیس فورس کے جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ حکومت کو بلیک میل ،انتشار پھیلانےکی منظم کوشش کو پولیس نے روکا، اس دوران چار پولیس اہلکار شہید اور چھ سو سے زائد زخمی ہوئے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ قوم پولیس ہیروز کی مقروض ہے، حکومت شہدا کے اہلخانہ کی مکمل ذمہ داری لے گی۔

یاد رہے وفاقی حکومت نے انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت تحریک لبیک پاکستان پر پابندی عائد کردی ہے، وفاقی کابینہ کی جانب سے مذہبی سیاسی جماعت پر پابندی عائد کرنے کی سمری کی منظوری کے بعد وزارت داخلہ کی جانب سے ایک نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا۔

وزارت داخلہ کی سمری میں تحریک لبیک پاکستان پر اس کے چیف سعد رضوی کی گرفتاری کے بعد کی پرتشدد سرگرمیوں کی وجہ سے پابندی عائد کرنے کی سفارش کی گئی تھی ، جس کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار شہید اور 300 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔

دوسری جانب نیشنل کاؤنٹر ٹیریرئز اتھارٹی (نیکٹا) کی جانب سے بھی کالعدم تحریک لبیک پاکستان کو کالعدم تنظیموں کی فہرست میں شامل کردیا گیا ہے۔ تحریک لبیک کالعدم قرار دی جانے والی 79ویں تنظیم بن گئی ہے۔ کالعدم تنظیم کے خلاف حکومت کی جانب سے کریک ڈاؤن اور پکڑ دھکڑ کا آغاز تنظیم کی جانب سے پر تشدد احتجاج اور دھرنوں کے باعث ہوا۔

Comments