تازہ ترین

پی ٹی آئی کا الیکشن کمیشن کا فیصلہ چیلنج کرنے کا اعلان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے انتخابات ملتوی کرنے...

ایوان صدر میں ہونے والی یوم پاکستان کی فوجی پریڈ ملتوی کردی گئی

اسلام آباد: ایوان صدر میں آج ہونے والی یوم...

یوم پاکستان آج ملک بھر میں ملّی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے

ملک بھر میں یوم پاکستان ملی جوش و جذبے...

ملک میں‌ رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا، آج پہلا روزہ ہوگا

پاکستان میں رمضان المبارک 1444 ہجری کا چاند نظر...

’اتحادیوں کے ساتھ عدم اعتماد کی تحریک جیتیں گے‘

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ اتحادیوں کے ساتھ عدم اعتماد کی تحریک جیتیں گے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت سیاسی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں انہیں صدارتی ریفرنس سے متعلق سماعت پر بریفنگ دی گئی، وزیراعظم نے کیس کی پیروی پر اطمینان کا اظہار کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہم عدم اعتماد کی تحریک میں جیت رہے ہیں، اتحادی میرے ساتھ ہی رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ انشا اللہ ہارس ٹریڈنگ کو ختم کرکے چھوڑیں گے، کرپشن قبول کرلی تو معاشرہ تباہ ہوجائے گا، معاملہ حق اور باطل کا ہی نہیں آنے والی نسلوں کا بھی ہے۔

عمران خان نے کہا کہ اپوزیشن کے نمبرز پورے نہیں ہوں گے، تحریک عدم اعتماد کامیاب نہیں ہوگی آخری دم تک مافیا کا مقابلہ کریں گے۔

مزید پڑھیں: ”تحریک عدم اعتماد ناکام ہوگی، آخر تک مافیا کا مقابلہ کریں گے“

ان کا کہنا تھا کہ یہ اپوزیشن کی غلط فہمی ہے میں دباؤ میں آجاؤں گا، 27 مارچ کو عوام بتا دیں گے وہ کس کے ساتھ ہیں۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی زیرِ صدارت گزشتہ روز سیاسی کمیٹی کے ہونے والے اجلاس میں اتحادی جماعتوں سے رابطے جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

گزشتہ روز حکومتی ٹیم نے ایم کیو ایم پاکستان کے وفد سے اہم ملاقات کی تھی۔ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، وزیر دفاع پرویز خٹک اور وزیر منصوبہ بندی اسد عمر پر مشتمل وفد پارلیمنٹ لاجز پہنچا اور ایم کیو ایم ارکان کو وزیر اعظم عمران کا پیغام پہنچایا تھا۔

ملاقات میں مثبت پیشرفت ہوئی اور دونوں اطراف سے ملاقاتیں جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا تھا۔

Comments

عبدالقادر
عبدالقادر
عبدالقادر پچھلے 8برس سے اے آر وائی نیوز میں بطور سینئر رپورٹر خدمات انجام دے رہے ہیں، آپ وزیراعظم عمران خان اور حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف سے جڑی خبروں اور سیاسی معاملات پر گہری نظر رکھتے ہیں۔