جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

وزیراعظم سمیت سیاسی شخصیات کی جانب سے مسیحی برادری کو ایسٹرکی مبارکباد

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان سمیت سیاسی شخصیات نے مسیحی برادری کو ایسٹر کے تہوار پرمبارکباد دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وزیراعظم عمران خان نے اپنے پیغام میں مسیحی برادری کو مذہبی تہوار ایسٹرکی مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔


دوسری جانب چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ایسٹر پر پاکستان اوردنیا بھرمیں مسیحی کمیونٹی کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ مسیحی برادری کا ملکی ترقی میں کردار شاندار ہے۔

- Advertisement -

بلاول بھٹو نے کہا کہ شہید بھٹوکا بنایا ہوا آئین اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کی ضمانت دیتا ہے، قائداعظم نے کہا تھا کہ پاکستان میں اقلیتوں کومذہبی آزادی ویکساں حقوق ملیں گے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ مسیحی برادری آج پاکستان کی سلامتی، ترقی وخوشحالی کے لیے دعائیں مانگے، بین المذاہب اوربین العقائدہم آہنگی کی آج بہت ضرورت ہے۔

ادھر ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے مسیحی برادری کو ایسٹرکی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ تمام مذاہب کواپنے تہوارمنانے کی مکمل آزادی ہے، قائداعظم کے پاکستان کا وژن ہمارا مقصد ہے۔

دنیا بھرمیں مسیحی برادری آج ایسٹرکا تہوار منارہی ہے

واضح رہے کہ دنیا بھر میں آج مسیحی برادری اپنا مذہبی تہوار ایسٹر عقیدت واحترام کے ساتھ منا رہی ہے۔

ویٹی کن سٹی کے سینٹ پیٹرز بسیلیکا چرچ میں ایسٹر کی مرکزی تقریب ہوئی جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

کیتھولک مسیحوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مایوسی کو پیچھے چھوڑیں اور امید کو دفن نہ ہونے دیں جو چیزیں گزر گئی ہیں ان میں زندگی کے معنی تلاش نہ کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں