جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

’عمران خان ہمارے لئے فرشتہ ثابت ہوئے‘ سٹیزن پورٹل کی مدد سے طالبہ بازیاب

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : سٹیزن پورٹل نے کالج سے اغوا کی جانے والی طالبہ کو والدین سے واپس ملا دیا، متاثرہ طالبہ کی والدہ نے بتایا کہ سٹیزن پورٹل پر شکایت درج ہوتے ہی وزیراعظم نے نوٹس لیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے عوامی شکایت کا ازالہ کرنے کےلیے بنائے گئے سٹیزن پورٹل نے کس طرح عوامی شکایت کا ازالہ کیا، عوام نے خود بتادیا۔

سٹیزن پورٹل پر اپنی بیٹی کے اغوا کی شکایت درج کروانے والی خاتون نے بتایا کہ ہم نے تھانے میں شکایت درج کرائی لیکن پولیس اہلکاروں نے بیٹی کی بازیابی کےلیے ہم سے رشوت مانگی، ہم نے بچی کی خاطر پولیس کو 20 ہزار روپے دئیے لیکن پھر بھی پولیس نے بچی کو بازیاب نہیں کرایا۔

- Advertisement -

خاتون نے بتایا ہم نے ہم چیف جسٹس صاحب کے پاس بھی گئے جس پر انہوں نے پولیس کو بیٹی کو بازیاب کرانے کا حکم دیا تاہم پولیس نے چیف جسٹس کا حکم بھی ماننے سے انکار کردیا۔

پولیس نے ہمیں کہا کہ اپنی بچی کو بھول جاو اور اگر واپس آنی ہوئی تو دو دو سال بعد بھی بچیاں واپس آجاتی ہیں لیکن ہم نے جیسے ہی سٹیزن پورٹل پر شکایت درج کی وزیراعظم نے ہماری شکایت پر نوٹس لیا اور بچی کو واپس ہم سے ملادیا۔

جیسے ہی سٹیزن پورٹل پر شکایت درج ہوئی وزیراعظم عمران خان نے نوٹس لیا اور ہمارے بیٹی ہمیں واپس مل گئی۔

والدہ نے وزیر اعظم عمران خان کو فرشتہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ بچی کا بازیاب ہونا ہمارے لیے معجزہ ہے اور عمران خان ہمارے لیے فرشتہ ثابت ہوئے، جتنا شکر ادا کیا جائے کم ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں