تازہ ترین

عالمی بینک نے بھی پاکستان سے کئی مطالبات کر دیے، رپورٹ جاری

اسلام آباد: عالمی بینک نے پاکستان ڈیولپمنٹ اپ ڈیٹ...

نوید اشرف پاک بحریہ کے نئے سربراہ مقرر

اسلام آباد : نوید اشرف کو پاک بحریہ کا...

لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کی چیئرمین نادرا تعیناتی کی منظوری

نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی زیرصدارت ہونے والے وفاقی...

مستونگ دھماکے میں ’را‘ ملوث ہے، نگراں وزیر داخلہ سرفراز بگٹی

اسلام آباد : نگراں وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کا...
Array

صحت کی بہترین سہولیات کیلئے پبلک ہیلتھ مینجمنٹ اتھارٹی کے قیام کا فیصلہ

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ عوام کو صحت کی بہترین سہولیات فراہم کریں گے، اب ملک میں ہیلتھ مینجمنٹ کا جامع نظام لانا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت صحت سے متعلق اہم اجلاس ہوا، اجلاس میں شعبہ صحت میں اصلاحات سے متعلق امور پر تبادلہ خیال اور ملک بھر میں صحت کی سہولتیں بہتر بنانے سے متعلق اہم فیصلے کیے گئے۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے ملک بھر میں صحت کے شعبے کو بہتر بنانے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ قانون سازی کے معاملات میں حائل رکاوٹوں کی نشاندہی کی جائے، صحت کے نظام میں خرابی بننے والی روایات کوختم کرنا ہوگا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ لیبارٹریز کو اسٹیٹ آف دی آرٹ بنانے کے لئے اقدامات کیے جائیں، وفاق و صوبائی سطح پر خوراک کی جانچ کیلئے جامع میکنزم بنایا جائے، انہوں نے اسٹنٹڈ گروتھ کی روک تھام کیلئے جامع پالیسی بنانے کی ہدایت کی۔

حکومت نے اسلام آباد میں پبلک ہیلتھ مینجمنٹ اتھارٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ ہیلتھ مینجمنٹ کے شعبے کو ملک بھر میں نظرانداز کیا جاتا رہا ہے، اب ملک میں ہیلتھ مینجمنٹ کا جامع نظام لانا ہوگا، عوام کو صحت کی بہترین سہولتیں فراہم کریں گے۔

اجلاس میں سیکریٹری صحت نے وزیراعظم کو صحت سے متعلق نیشنل ایکشن پلان پر بریفنگ بھی دی، بریفنگ میں بتایا گیا کہ اسلام آباد کے اسپتالوں میں بیڈز کی گنجائش 2000تک ہے، اگلے 5سالوں میں بیڈز کی تعداد 4000تک ہوجائے گی۔

سیکرٹری صحت نے کہا کہ اسلام آباد میں کینسر اسپتال بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، یہ کینسر اسپتال200بیڈز پر مشتمل ہوگا،120بیڈز پر مشتمل زچہ بچہ کے3اسپتال بنائے جائیں گے، یہ اسپتال بہارہ کہو، روات اور ترنول میں بنائے جائیں گے۔

اس کے علاوہ جون2020تک تمام دیہی ہیلتھ مراکز کو اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ڈی جی خان، راجن پور، لودھراں اور ملتان کے اضلاع میں صحت کارڈ جاری کریں گے۔

ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ پنجاب کے چار اضلاع میں صحت انصاف کارڈ جاری کررہے ہیں، چاروں اضلاع میں صحت کارڈ دسمبر کے اختتام میں جاری ہوں گے۔

اس کے علاوہ اسلام آباد میں نرسنگ اینڈ میڈیکل سائنس یونیورسٹی بنانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے، اسپتالوں میں اسٹاف کی کمی کو دور کرنے کیلئے بھرتیاں کی جائیں گی۔

Comments

- Advertisement -