تازہ ترین

پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا اہم بیان

اسلام آباد : پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے...

ملازمین کے لئے خوشخبری: حکومت نے بڑی مشکل آسان کردی

اسلام آباد: حکومت نے اہم تعیناتیوں کی پالیسی میں...

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

وزیر اعظم نے گستاخانہ خاکوں کا معاملہ عالمی سطح پر اٹھا دیا

اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان نے حضورﷺکی شان اقدس میں گستاخی اور خاکوں کے معاملے پر مسلم ممالک کے سربراہان کو خط لکھ کر اتحاد اور یکجہتی کی درخواست کردی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے گستاخانہ خاکوں کامعاملہ عالمی سطح پر اٹھا دیا، عمران خان نے خاکوں کے معاملے پر مسلم ممالک کےسربراہان کو خط لکھا ، جس میں اس معاملے پر اتحاد اور یکجہتی کی درخواست کی۔

وزیراعظم نے کہا کہ بڑھتے ہوئے اسلاموفوبیا کی وجہ سےآج ہماری امہ میں تشویش پائی جاتی ہے، مغربی دنیابالخصوص یورپ میں نبی ﷺ کی شان میں گستاخی کی گئی۔

خط میں کہا گیا یورپ میں مساجد بند کرائی جارہی ہیں، مسلمان خواتین کو پسند کے لباس کے حق سےمحروم کیاجارہاہے ، دوسری طرف پادری راھبہ اپنے مذہبی لباس کھلے عام پہنتے ہیں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ میرا ماننا ہےان ممالک کی قیادت ہماری نبیﷺ سےمحبت سمجھنےسےقاصرہیں، یہی وجہ ہے کہ خطرناک عمل اور ردعمل کا سلسلہ جاری ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ نبیﷺ کی شان میں گستاخی مسلمانوں کے ردعمل کو جنم دیتاہے، وقت آگیا ہے مسلم لیڈران نفرت،انتہاپسندی کا ماحول ختم کرنے کیلئے اقدامات کریں، مسلم امہ  متحد ہو کر دنیا کو واضح پیغام دے۔

خط میں کہا گیا کہ مسلم لیڈران مغربی ممالک کے لیڈرز کومعاملے کی نوعیت سمجھانے کیلئے کرداراداکریں ، دنیا مزید نفرت اور انتہا پسندی کی متحمل نہیں ہوسکتی، ہمارا مذہب امن ،برداشت سکھاتا ہےجس کا عملہ مظاہرہ ریاست مدینہ تھا۔

عمران خان نے روز دیا کہا اسلام اور ہمارےنبیﷺکی ناموس پر حملے بند ہونے چاہئیں، مسلمانوں نے بوسنیا،عراق ،افغانستان،مقبوضہ کشمیر میں قتل دیکھا لیکن بات جب ایمان اور نبیﷺ کی حرمت پر آتی ہے تو وہ زیادہ تکلیف پہنچاتی ہے۔

Comments

- Advertisement -
عبدالقادر
عبدالقادر
عبدالقادر پچھلے 8برس سے اے آر وائی نیوز میں بطور سینئر رپورٹر خدمات انجام دے رہے ہیں، آپ وزیراعظم عمران خان اور حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف سے جڑی خبروں اور سیاسی معاملات پر گہری نظر رکھتے ہیں۔