تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

راست پروگرام ڈیجیٹل پاکستان کی طرف اہم قدم ہے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ راست پروگرام ڈیجیٹل پاکستان کی طرف ایک اہم قدم ہے۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے راست پروگرام کے اجرا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ راست پروگرام سے ہم کیش اکانومی سے 22 کروڑ کا عوام فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ احساس پروگرام کے ذریعے غربت کم کرنے کی کوشش کررہے ہیں، راست پروگرام اس معاملے میں مدد دے گا، راست کی کوشش سے فارمل اکانومی مضبوط ہوگی۔

عمران خان نے کہا کہ پاکستان کی 22 کروڑ آبادی ہے جس کا پوری طرح فائدہ نہیں اٹھا سکتے، پاکستان دنیا میں سب سے کم ٹیکس اکٹھا کرتا ہے، 22 کروڑ لوگوں میں سے صرف 20 لاکھ ٹیکس دیتے ہیں، 20 لاکھ میں 70 فیصد ٹیکس دینے والے 3 ہزار پاکستانی ہیں۔

مزید پڑھیں: راست نظام سے کرپشن کے خاتمے میں مدد ملے گی، گورنر اسٹیٹ بینک

انہوں نے کہا کہ ملک تیزی سے آگے نہیں جاسکتا کیونکہ ڈیولپمنٹ کے لیے پیسہ نہیں، متوسط طبقے کو اپنی ترقی میں شامل کررہے ہیں، ملک میں غیرملکی ریکارڈ ترسیلات زر بڑھی ہیں، کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ سرپلس میں چلا گیا، کرنٹ اکاؤنٹ خسارے نے روپے سے دباؤ اتارا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ غریب لوگوں کے لیے چیزیں، بجلی سمیت ہر چیز مہنگی ہوتی ہے، ملک میں ریونیو ہی نہیں تو وہ ترقی کیسے کرے گا۔

عمران خان نے کہا کہ گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر کو کہتا ہوں ہر روز ایسے اقدامات سے لوگوں کو سہولتیں فراہم کریں، پولیو پروگرام سمیت معاملات میں تعاون پر گیٹس فاؤنڈیشن کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں۔

Comments

- Advertisement -