تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

قندھار حملے کی مذمت کرتے ہیں، پاکستان افغان حکومت اور عوام کے ساتھ ہے: وزیراعظم

اسلام آباد:  وزیراعظم عمران خان نے قندھار واقعے کی مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے.

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم پاکستان نے  قندھار حملے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا.

وزیراعظم نے کہا کہ افغان فورسز اور عوام نے دہشت گردی کی بھاری قیمت ادا کی، پاکستان مشکل کی اس گھڑی میں افغان حکومت اور عوام کے ساتھ کھڑا ہے.

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں امن اورا ستحکام کا خواہاں ہے، افغانستان میں قیام امن خطے کی ترقی کے لئے ضروری ہے.

عمران خان نے کہا کہ پاکستان اس طرح کے واقعات و سانحات کا شکارہوچکا ہے، پاکستان افغان عوام کے درد کو محسوس کرسکتا ہے.

واضح رہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی جانب سے بھی قندھار حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں امن کی خواہش کا اظہار کیا گیا ہے.

مزید پڑھیں: آرمی چیف کی قندھار حملے کی مذمت، افغانستان میں امن کے ہر اقدام کی حمایت کا اعلان

یاد رہے کہ آج افغان صوبے قندھار کے گورنر ہاؤس میں ہونے والے دہشت گرد دھماکے میں صوبائی پولیس چیف اور خفیہ ایجنسی کے مقامی چیف ہلاک اور گورنر شدید زخمی ہو گئے تھے۔ چند خبررساں اداروں کی جانب سے گورنر کی ہلاکت کی اطلاعات بھی موصول ہوئیں۔

Comments

- Advertisement -