پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

وزیراعظم اور عراقی ہم منصب کا تجارت اور سرمایہ کاری میں تعاون کی خواہش کا اظہار

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان اور عراقی ہم منصب  نے رابطے میں تجارت،سرمایہ کاری اورسیاحت میں تعاون کی خواہش کااظہار کرتے ہوئے افغان معاشی بحران کو روکنے کیلئے فنڈز جاری کرنے پر اتفاق کیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کا عراقی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ، جسمیں عمران خان نے عراقی وزیر اعظم کوگزشتہ ماہ بغدادکانفرنس کےکامیاب انعقادپرمبارکباد دیتے ہوئے پارلیمانی انتخابات میں عراقی حکومت کی کامیابی کیلئےنیک تمناؤں کااظہار کیا۔

وزیراعظم نے عراق میں جمہوریت اورجمہوری اداروں کی مزیدمضبوطی کےعزم کااعادہ بھی کیا جبکہ دونوں رہنماؤں کاتجارت،سرمایہ کاری اورسیاحت میں تعاون کی خواہش کااظہار کیا۔

رابطے میں دونوں رہنماؤں کی افغانستان کی صورتحال پر بھی بات چیت ہوئی، وزیر اعظم نے کہا افغانستان کاامن واستحکام علاقائی امن وسلامتی کیلئےضروری ہے۔

اس دوران وزیر اعظم نےعراقی ہم منصب کوافغانستان کیلئےپاکستان کےکردارسےآگاہ کرتے ہوئے افغانستان میں امن اورسلامتی کیلئے عالمی برادری کے مثبت کردار پر زور دیا اور کہا افغانستان کوانسانی اورمعاشی بحران سےبچانےکیلئےکرداراداکرناہوگا۔

وزیراعظم نےفضائی اورزمینی راستوں افغان عوام کیلئےامدادسےآگاہ کیا جبکہ دونوں وزرائےاعظم نے افغان معاشی بحران کو روکنے کیلئے فنڈز جاری کرنے اور دوطرفہ تعاون بڑھانےکیلئےقریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔

وزیراعظم عمران خان نے عراقی ہم منصب کوجلد پاکستان کے دورےکی دعوت بھی دی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں