تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

وزیراعظم عمران خان کا امریکی صحافی کو جوابی خط، قرآنی آیت کا حوالہ

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی جانب سے امریکی صحافی گلین بیک کو لکھاخط اےآر وائی نیوز نے حاصل کرلیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے امریکی صحافی کی جانب سے موصول ہونے والے خط کا جواب دیتے ہوئے اُس میں قرآنی آیت کا حوالہ دیا۔

خط کے متن میں وزیراعظم نے لکھا کہ ’میں آپ کو شکریہ کا جوابی خط لکھ رہا ہوں، آپ کےخیالات ہمارےعقائدکی بہترین نمائندگی کر رہے ہیں، آپ کے خیالات انسانیت اور ہمدردی پر مبنی نظریےکی عکاسی کرتے ہیں‘۔

خط میں وزیراعظم نے لکھا کہ ’قرآن میں ہےجس نے ایک انسان کی زندگی بچائی اس نے ساری انسانیت کو بچایا، ہمارے اقدامات سے وہ لوگ خود کو محفوظ تصورکریں جو ہم پر انحصار کر رہے ہوں، حکومت آپ کو انسانی بنیادوں پر مددکی فراہمی کیلئے ہر ممکن کوشش کرےگی‘۔

مزید پڑھیں: دنیا بھر کو عمران خان کے قائدانہ کردار کا اعتراف کرنا ہوگا: امریکی صحافی گلین بیک

وزیراعظم نے لکھا کہ ’کوشش کریں گے ہمارےجذبات، احساسات نئی طالبان حکومت تک بھی پہنچ سکیں، ایک بارپھریقین دلاتاہوں میرا آفس فوری طور پر آپ کی مددکیلئے پہنچےگا‘۔

یاد رہے کہ امریکی صحافی گلین بیک نے وزیراعظم عمران خان کو خط لکھا تھا۔

Comments

- Advertisement -
عبدالقادر
عبدالقادر
عبدالقادر پچھلے 8برس سے اے آر وائی نیوز میں بطور سینئر رپورٹر خدمات انجام دے رہے ہیں، آپ وزیراعظم عمران خان اور حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف سے جڑی خبروں اور سیاسی معاملات پر گہری نظر رکھتے ہیں۔