27.2 C
Dublin
ہفتہ, مئی 11, 2024
اشتہار

وزیراعظم چین کے کامیاب دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان چین کے کامیاب دورے کے بعد واپس پاکستان پہنچ گئے، چین کے نائب وزیرخارجہ او اعلیٰ حکام نے انہیں الوداع کیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کامیاب دورہ چین کے بعد وطن واپس پہنچ گئے، چین کے نائب وزیرخارجہ او اعلیٰ حکام نے انہیں الوداع کیا۔ چین کی تینوں مسلح افواج کے چاق وچوبند دستے نے انہیں سلامی دی۔

وزیراعظم عمران خان بیجنگ سے خصوصی طیارے پرنور خان ایئربیس پہنچے۔ شاہ محمود قریشی، خسرو بختیار، عبدالرزاق داؤد، زبیرگیلانی بھی وزیر اعظم کے ہمراہ تھے۔

- Advertisement -

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان وفاقی وزرا کے ہمراہ نورخان ایئربیس سے اسلام آباد روانہ ہوگئے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان اور چین کے صدر شی جن پنگ کے درمیان بیجنگ کے اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس میں ملاقات ہوئی تھی۔

ملاقات سے قبل صدر شی جن پنگ نے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اور آرمی چیف سمیت وفد میں شامل شخصیات سے مصافحہ کیا اور ان کا خیر مقدم کیا تھا۔

وفود کی سطح پر ہونے والی ملاقات میں مقبوضہ کشمیر کی صورت حال، علاقائی، سیکیورٹی، دو طرفہ تعلقات اور خطے کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

وزیراعظم اور چینی صدر کے درمیان ہونے والی ملاقات میں آرمی چیف، وزیر ریلوے، وفاقی وزیر خسرو بختیار اور مشیر تجارت رزاق داؤد بھی موجود تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں