جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

پاکستان کوپولیو فری ملک بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے، وزیراعظم عمران خان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پولیو کاخاتمہ قومی ذمہ داری ہے ، پاکستان کو پولیو فری ملک بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت پولیو سے متعلق قائم نیشنل ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا ، اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار ،  وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ ، وزیراعلیٰ خیبر پختون خوا  نے نے شرکت کی جبکہ گورنر خیبرپختونخوا وگلگت بلتستان بھی شریک تھے۔

وزیر صحت عامر محمود کیانی ، صوبائی چیف سیکرٹریز اور وزیراعظم کے ترجمان برائے پولیو نے بھی اجلاس میں شرکت کی، اجلاس میں ملک کو پولیو فری بنانے سے متعلق پیشرفت رپورٹ سے وزیراعظم کو آگاہ کیا گیا۔

- Advertisement -

[bs-quote quote=”پولیو کاخاتمہ قومی ذمہ داری ہے” style=”style-7″ align=”left” author_name=”وزیراعظم عمران خان "][/bs-quote]

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا پولیو کے خاتمے جیسےاہم مقصدمیں عالمی اداروں کے شکرگزار ہیں، وفاقی حکومت پولیو کے خاتمہ کے لئے مکمل تعاون فراہم کرتی رہے گی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پولیو کاخاتمہ قومی ذمہ داری ہے اور  پاکستان کوپولیو فری ملک بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔

اجلاس میں انسداد پولیو مہم ، پاک فوج کی جانب سے مکمل سیکیورٹی دینے کی یقین دہانی جبکہ تمام وزرائےاعلی نے بھی  انسدادپولیو مہم کو مزید مؤثر بنانے کی یقین دہانی کرائی۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم نے پولیو کے خاتمے کے لیے 5 سالہ پلان کی منظوری دے دی

یاد رہے گذشتہ ماہ کے آغاز میں وزیراعظم عمران خان نے ملک کے طول و عرض سے پولیو کے خاتمے کے لیےپانچ سالہ پلان کی منظوری دی تھی اور ہدایت کی تھی کہ ہنگامی اقدامات کیے جائیں گے۔

خیال رہے پاکستان ،افغانستان اور نائجیریا دنیا کے آخری تین ممالک ہیں، جہاں پولیو جیسی بیماری آج بھی موجود ہے، کچھ مہینے قبل عالمی ادارہ صحت نے اعلان کیا تھا کہ دنیا پولیو کے خاتمے کے قریب پہنچ چکی ہے، اس لیے عالمی برادری کو پولیو وائرس کے مکمل خاتمے کے لیے مؤثر کردار ادا کرنا ہوگا۔

اسی سلسلے میں پاکستان پر سفری پابندیاں بھی عائد کی گئیں تھیں اور پاکستان کا کوئی بھی شہری بغیر پولیو کلیئرنس اور ویکسین لیے بغیر بین الاقوامی سفر نہیں کرسکتا۔

عالمی ادارہ صحت کے مطابق پاکستان اور افغانستان بدستور پولیو وائرس کے پھیلاؤ میں ملوث ہیں، پاک افغان سرحدی مہاجرین پولیو پھیلاؤ کا سبب بن رہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں