اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

”اپوزیشن میرے سرپرائز سے صدمے میں آگئی“

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ اپوزیشن میرے سرپرائز سے صدمے میں آگئی، انہیں سمجھ نہیں آ رہی کہ ہوا کیا ہے۔

پارٹی رہنماؤں سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ کل شام کو آپ سب کو کہنا پڑا تھا گھبرانا نہیں، ابھی تک اپوزیشن کو سمجھ نہیں آ رہی ہوا کیا ہے، نیشنل سکیورٹی کمیٹی نے واضح طور پر کہا ہے کہ اس لیٹر میں بیرونی سازش ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ نیشنل سکیورٹی کمیٹی کی میٹنگ میں آرمی چیف سمیت تمام سروسز چیف موجود تھے، جو میسج ہمارے سفیر کو دیا گیا وہ سلامتی کمیٹی کی میٹنگ میں زیرِ بحث آیا۔

- Advertisement -

ان کا مزید کہنا تھا کہ سلامتی کمیٹی کی میٹنگ میں بتایا گیا کہ یہ بیرونی سازش ہے، جو لوٹے ہوئے ان سے باقاعدہ امبیسیز کے لوگ ملتے تھے ان کا کیا کام، تحریک عدم اعتماد بیرون ملک سازش تھی یہ سارا ایک کنکشن تھا، کل رات سب کو بتا دیتا تو وہ آج اس صدمے میں نہ ہوتے۔

خیال رہے کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وزیر اعظم عمران خان کی تجویز پر قومی اسمبلی تحلیل کر دی ہے جب کہ قومی اسمبلی کے اجلاس میں ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے وزیر اعظم عمران خان کے خلاف پیش کی گئی تحریک عدم اعتماد کو بیرونی سازش قرار دے کر مسترد کر دیا ہے۔

تحریک عدم اعتماد مسترد ہونے کے بعد سرکاری ٹیلی ویژن پر قوم سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ میں تحریک عدم اعتماد مسترد ہونے پر قوم کو مبارک باد دیتا ہوں، میرے خلاف تحریک عدم اعتماد غیر ملکی ایجنڈا تھا، لوگوں کو پیغام دینا چاہتا ہوں گھبرانا نہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں نے صدر مملکت عارف علوی کو اسمبلیاں تحلیل کرنے کی تجویز دے دی، قوم کو کہتا ہوں الیکشن کی تیاری کریں، اب آپ کا مستقبل کیا ہوگا یہ عوام نے فیصلہ کرنا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں