ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

مائنڈ سیٹ بدل کرپاکستان کوصنعت کاری کی طرف لے جا رہے ہیں، عمران خان

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ سرمایہ کاروں اور تاجروں کوسہولتیں دینے کی کوششیں کررہے ہیں، مائنڈ سیٹ بدل کرپاکستان کوصنعت کاری کی طرف لے جا رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق واشنگٹن میں وزیراعظم عمران خان نے سرمایہ کاری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانیوں کو اللہ نے بے پناہ صلاحیتوں سے نوازا ہے، پاکستان کی جیواسٹریٹجک پوزیشن دنیا میں منفرد ہے، پاکستان کی60 فیصد آبادی 30 سال سے کم عمرہے۔

وزیراعظم پاکستان نے کہا کہ امریکا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کو 30 سال سے جانتا ہوں، امریکا میں مقیم پاکستانیوں نےمحنت سے اپنی پہچان بنائی۔

- Advertisement -

عمران خان نے کہا کہ جب تک منافع نہیں ہوگا سرمایہ کاری نہیں آئے گی، سرمایہ کاروں اور تاجروں کوسہولتیں دینے کی کوششیں کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چین کے بعد جاپان بھی پاکستان میں صنعتیں لگانا چاہتا ہے، مائنڈ سیٹ بدل کر پاکستان کو صنعت کاری کی طرف لے جا رہے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان سیاحت میں دنیا کے کسی ملک سے کم نہیں ہے، رواں برس اس قدر سیاحت ہوئی ہوٹل کم پڑگئے۔ انہوں نے کہا کہ امریکامیں مقیم پاکستانیوں کے لیے پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔

پاکستان بہت جلد ایک عظیم ملک بنے گا، کچھ بھی ہوجائے کسی کو این آر او نہیں دوں گا: وزیراعظم

واضح رہے کہ واشنگٹن ڈی سی کے اسٹیڈیم کیپٹل ون ارینا میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے بدلنے کا وقت آگیا ہے، انشااللہ بہت پاکستان ایک عظیم ملک بنے گا، کرپشن مسئلے کی جڑ ہے اس کا ہرصورت خاتمہ کیا جائے گا۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں میرٹ کا سسٹم لے کر آنا ہے، مجھے این آر او کے لیے باہر سے سفارشیں کروائی گئیں، کچھ بھی ہوجائے کسی کو این آر او نہیں دوں گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں