جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

ملک میں اچھی طرزِ حکمرانی کے لیے پر عزم ہیں، وزیرِ اعظم عمران خان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ وہ ملک میں طرزِ حکمرانی کو بہتر بنانے کے لیے پُر عزم ہیں، ان کی تمام تر توجہ سادگی، اینٹی کرپشن اور میرٹ پر ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم نے اپنے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ سے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب، کابینہ اور صوبے کی سینئر بیوروکریسی سے گزشتہ روز ان کی ملاقات تعمیری رہی۔

اس موقع پر انھوں نے عزم دہرایا کہ وہ ملک میں طرزِ حکمرانی کو تبدیل کر دیں گے، اور سادگی، اور کرپشن کے خاتمے پر توجہ مرکوز رکھیں گے۔

- Advertisement -

وزیرِ اعظم عمران خان نے اپنے سو دن کے پروگرام کے حوالے سے بھی کہا ’میں نے کابینہ اور بیوروکریٹس سے کہ دیا ہے کہ سو دنوں کے پروگرام کو ہر حال میں ترجیح دی جائے۔‘

پنجاب کابینہ اور سینئر بیوروکریسی سے ملاقات میں وزیرِ اعظم نے واضح کیا کہ کفایت شعاری، انسدادِ بد عنوانی اور میرٹ کی بالا دستی ان کی حکومت کی اوّلین ترجیح ہے۔


یہ بھی پڑھیں:  پورے پاکستان میں 10 ارب درخت لگانے کا ہدف ہے، وزیر اعظم


عمران خان نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے سابق آئی جی ناصر درانی سے بھی ان کی ملاقات ہوئی ہے، انھیں میں نے بتایا کہ پنجاب پولیس کو غیر سیاسی بنانا اولین ترجیح ہونی چاہیے۔

وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا ’ناصر درانی نے خیبر پختونخوا پولیس میں اصلاحات کی تھیں، وہ پنجاب پولیس میں اصلاحات کے لیے قائم کردہ ٹاسک فورس کی سربراہی کر رہے ہیں۔‘

واضح رہے کہ آج وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پرملک بھر میں ایک روزہ شجرکاری مہم کا آغاز کردیا گیا ہے، ملک بھرمیں’’پلانٹ فارپاکستان‘‘کے نام سے15 لاکھ پودے لگائے جائیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں