اسلام آباد: وزیراعظم پاکستان عمران خان نے ٹویٹر پر برسوں پرانی ایک یادگار تصویر شیئر کر دی.
تفصیلات کے مطابق عارف علوی کے صدر پاکستان بننے کے بعد پی ٹی آئی چیئرمین کی جانب سے دو دہائیوں پرانی تصویر شیئر کی گئی.
اس تصویر میں عمران خان کو ڈاکٹر عارف علوی کے ساتھ خوش گوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے.
وزیر اعظم نے تصویر کے ساتھ لکھا: ’’ایام جوانی کی ایک جھلک۔ صدر پاکستان منتخب ہونے پر ڈاکر عارف علوی کو دلی مبارک باد.‘‘
یاد رہے کہ آج صدارتی انتخاب میں ڈاکٹر عارف علوی نے واضح اکثریت کے ساتھ کامیابی حاصل کی.
ان کے ووٹوں کی تعداد مولانا فضل الرحمان اور اعتراز احسن کے مجموعی ووٹوں سے زیادہ تھی. جیتنے کے بعد انھوں نے ملک کو آئین و قانون کے مطابق چلانے کے عزم کا اظہار کیا.
واضح رہے کہ ڈاکٹر عارف علوی کا شمار پاکستان تحریک انصاف کے بانی ارکان میں ہوتا ہے اور انھیں پارٹی کے نظریاتی گروہ میں کلیدی حیثیت حاصل رہی.