جمعہ, نومبر 15, 2024
اشتہار

پریشر میں کھیلنا آتا ہے، پاکستان کو مشکلات سے ضرور نکالیں گے: وزیر اعظم

اشتہار

حیرت انگیز

دوحا: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مجھے پریشر میں کھیلنا آتا ہے،  پاکستان کو مشکلات سے ضرور نکالیں گے۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے دوحہ میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے کیا. ان کا کہنا تھا کہ آج ان افراد کے سامنے پہلا جلسہ کررہا ہوں، جن کی سب سے زیادہ عزت کرتا ہوں.

[bs-quote quote=”پاکستان کے ولن اور دشمن وہ لوگ ہیں جو پیسہ چوری کرکے باہر لے جاتے ہیں، میری جنگ پیسہ چوری کرنے والوں کے خلاف ہے” style=”style-7″ align=”left” author_name=”وزیر اعظم”][/bs-quote]

- Advertisement -

وزیر اعظم نے کہا کہ میں بہ خوبی جانتا ہوں‌ کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی اپنے خاندانوں کے لئے کتنی محنت کرتے ہیں، اللہ تعالیٰ محنت کش افراد کو پسند کرتا ہے، اوورسیز  ہمیشہ اپنے ملک کے لئے دل کھول کر پیسہ دیتے تھے، آپ وہ لوگ ہیں جن کے پیسوں پر آج ہمارا ملک چل رہا ہے.

انھوں نے کہا کہ پاکستان کے ولن اور دشمن وہ لوگ ہیں جو پیسہ چوری کرکے باہر لے جاتے ہیں، میری جنگ پیسہ چوری کرنے والوں کے خلاف ہے، چوری کے پیسے سے ڈالر باہر بھیجے جاتے تھے، جس سے روپےکی قدرکم ہوتی ہے.

انھوں نے کہا کہ مجھے پریشر میں اچھی طرح کھیلنا آتا ہے، حکومت ملی ،تو ایسا ہی تھا کہ بیٹنگ کرنے گیا اور 20رنز پر 4 کھلاڑی آؤٹ ہیں، البتہ میانداد اور عمران خان وکٹ پرموجود ہیں، پارٹنر شپ بن رہی ہے، وعدہ کرتا ہوں، پاکستان کو مشکلات نکالیں گے.

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم عمران خان کی امیرقطر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے ون آن ون ملاقات

انھوں نے کہا کہ وہ دن ضرورآئے گا، جب پاکستانیوں کو ملک سے باہر نوکری کے لئے نہیں جانا پڑے گا، اللہ نے پاکستان کو ہر چیز سے نوازا ہے، وسائل سے نہیں دیانت داری سے ملک امیر ہوتے ہیں.

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ قطر کی حکومت کی سوچ بڑی ہے، تعلیم پر پیسہ خرچ کیا ہے، قطر کی حکومت نے گیس سے جوپیسہ بنایا، وہ دیانت داری سے خرچ کیا، 25 سال پہلے جو قطر تھا آج وہ پہچانا ہی نہیں جا رہا، قطر کے سرمایہ کار پاکستان میں کاروبار کے لئے آنا چاہتے ہیں.

انھوں نے کہا کہ ہم 36 سے 16 ٹیکسز پر آگئے ہیں، آئندہ دنوں میں مزید ٹیکسز کم کریں گے، کرپشن کی فکر نہ کریں، ہماری حکومت کو ابھی صرف 5ماہ ہوئے ہیں، ملائیشیا میں صرف سمندری سیاحت سے 20 ارب ڈالر بنتے ہیں، ترکی کی سیاحت سے سالانہ آمدنی 40ارب ڈالر ہے، جب کہ پاکستان کی کل آمدن ہی 24 ارب ڈالر ہے، پاکستان کے پاس سمندر کے بہترین ساحل اور پہاڑ ہیں.

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں دورہ کی دعوت پر امیرقطر کا شکریہ ادا کرتا ہوں، پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کا موقع فراہم کرنے پر بھی شکریہ اداکرتاہوں، وہ وقت آنے والا ہے، جب سبز پاسپورٹ لے کرنکلیں گے تو دنیا میں عزت ہوگی.

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں