پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

یہاں ہر بڑا ڈاکو نیلسن منڈیلا بن جاتا ہے: وزیر اعظم

اشتہار

حیرت انگیز

راجن پور: وزیر  اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جب بھی ہم نیا پاکستان کہتے ہیں، تو ہماری مراد قائد اعظم کا پاکستان ہوتا ہے.

ان خیالات کا اظہار انھوں نے راجن پور  میں صحت کارڈ کی تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا. ان کا کہنا تھا کہ پاکستان جس نظریے پر بنا تھا، ہم اس سے بہت دور چلے گئے تھے، پاکستان ایک فلاحی ریاست کے نظریے کی بنیاد پر بنا، ہمیں سمجھنا ہوگا کہ جس مقصد کے لئے ملک بنایا گیا، وہ پورا نہ کیا گیا، تو ملک تباہ ہوجائے گا.

[bs-quote quote=”پس ماندہ علاقوں سے صحت انصاف کارڈ مہم شروع کریں گے” style=”style-8″ align=”left” author_name=”وزیر اعظم عمران خان”][/bs-quote]

وزیر اعظم نے کہا کہ اگر ہم اپنے علاقوں کے مفاد کو دیکھیں گے، تو  کبھی متحد نہیں ہوں گے، ہم متحد ہوگئے تو دنیا کی کوئی طاقت ہمیں شکست نہیں دے سکتی.

انھوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب ترقی کے عمل میں پیچھےرہ گیا تھا، جنوبی پنجاب کی ترقی کے لئے اقدامات کر رہے ہیں، عوام کے لئے صحت انصاف کارڈ پہلی کڑی ہے، پس ماندہ علاقوں سے صحت انصاف کارڈ مہم شروع کریں گے، جتنےغریب گھرانے ہیں، ان میں صحت انصاف کارڈ تقسیم کریں گے.

مزید پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب آج سانحہ ساہیوال جے آئی ٹی رپورٹ پر وزیراعظم کو اعتماد میں لیں گے، ذرائع

انھوں نے کہا کہ پیسے والے لوگ سرکاری اسپتالوں‌ میں نہیں‌ جانا چاہتے، نواز شریف کہتے ہیں کہ جیل بھجوائیں یا برطانیہ،  یہاں کے اسپتال ٹھیک نہیں،اسحاق ڈار علاج کرانے بیرون ملک میں ہیں، نواز شریف جب وزیراعظم تھے، تو تین مرتبہ علاج کرانےبرطانیہ گئے، بیرون ملک علاج پر 28 کروڑ خرچ کیے.

[bs-quote quote=”نواز شریف جب وزیراعظم تھے، تو تین مرتبہ علاج کرانےبرطانیہ گئے، بیرون ملک علاج پر 28 کروڑ خرچ کیے” style=”style-8″ align=”left” author_name=”وزیر اعظم عمران خان”][/bs-quote]

انھوں نے کہا کہ مشرف دورمیں جیل گیا، تو وہاں کوئی طاقتور ڈاکو جیل میں نظرنہیں آیا، جب اسمبلی میں گیا، تو وہاں بڑے بڑے ڈاکوؤں کو دیکھا، عجیب بات ہے کہ جب بھی کوئی بڑ اڈاکو پکڑا جاتا ہے، تو جمہوریت کو خطرہ لاحق ہوجاتا ہے.

انھوں‌ نے کہا کہ یاسمین راشدسرکاری اسپتالوں سے متعلق اصلاحات کو مزید تیز کریں، جو  افراد ان اصلاحات کے خلاف ہیں، ان کو سوچنا چاہیے، عوام پرکیا گزرتی ہے، 1970میں اسپتالوں کو قومیانے سے بہت نقصان ہوا، جب تک سزا اور جزا کاعمل تیزنہیں ہوگا، ترقی نہیں ہوسکتی، سرکاری اسپتالوں کو ٹھیک کرنے کے لئے فوری اقدامات کریں.

وزیر  اعظم نے کہا کہ جو بڑا ڈاکو بن جاتا ہے, وہ نیلسن منڈیلا بن جاتا ہے اور نعرے لگاتا ہے، شہباز شریف جیل میں ایسےجاتا ہے، جیسے جنگ جیت کرجا رہا ہے، عوام کا پیسہ لوٹنے والا 40 گاڑیوں کے پروٹوکول میں گھوم رہا ہوتا ہے، جمہوریت کے نام پرکرپشن کا ٹولہ اپنی چوری چھاپنے پر لگا ہوا ہے، آج پھراعلان کرتا ہوں کسی چور ڈاکو کو نہیں چھوڑیں گے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ عثمان بزدارکوسوچ سمجھ کر وزیراعلیٰ پنجاب بنایا، عثمان بزدارکچھ لوگوں کی منفی مہم سے گھبرانا نہیں چاہیے۔ عثمان بزدار پنجاب کےسرکاری اسپتالوں کا حال جانتے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں