پیر, دسمبر 9, 2024
اشتہار

پاناما کیس کے فیصلے نے نئے پاکستان کی بنیاد رکھی: وزیراعظم عمران خان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ صرف وہ ہی معاشرہ ترقی کرتا ہے، جہاں قانون ہوتاہے.

ان خیالات کا اظہار وزیراعظم عمران خان نے بڑھتی ہوئی آبادی پر فوری توجہ کے موضوع پر سمپوزیم سے خطاب کرتے ہوئے کیا.

انھوں نے کہا کہ پاکستان کومدینہ جیسی ریاست بنانےکی کوشش کریں گے،  سپریم کورٹ کی جانب سےپاناماکیس کافیصلہ آیا، تو نیا پاکستان کی بنیاد اسی دن پڑگئی۔

- Advertisement -

[bs-quote quote=”ماضی میں پانی کے مسائل، ڈیمز  اور آبادی جیسے ایشوز پر ماضی میں کوئی توجہ نہیں دی گئی۔” style=”style-7″ align=”left” author_name=”وزیراعظم عمران خان”][/bs-quote]

ان کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سےگذشتہ حکومت صرف 5 سال کا سوچتی تھی، اسے صرف آئندہ حکومت کے لئے ووٹ بینک کی فکرہوتی تھی۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ماضی میں پانی کے مسائل، ڈیمز  اور آبادی جیسے ایشوز پر ماضی میں کوئی توجہ نہیں دی گئی۔

وزیراعظم نے کہا کہ جمہوریت اورقانون کی حکمرانی لازم وملزوم ہے، امریکا نے قانون کی حکمرانی سےترقی کی،  شارٹ ٹرم سوچ کی وجہ سےہم مسائل سےنکلےنہیں، یہاں انتخابات ہوتے تھے، قانون پر عمل درآمد نہیں ہوتا تھا، جب منگلا تربیلا ڈیم بنے تب پاکستان میں آگے کا سوچا جاتا تھا، اب جن بوتل سے نکل چکااب کوئی نہیں سوچےگاکہ وہ قانون سےبالاترہے۔

انھوں نے کہا کہ  سی ڈی اےمیرےنیچےہے، پھر بھی سپریم کورٹ کے حکم پر آپ کو بتاتا ہے کہ عمران خان نے یہاں غلطی کی، ایسا پہلے نہیں ہوتا تھا۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہم پر بہت قرضہ ہے، مگر یہ انشااللہ جلد اترجائےگا، ہمارے پاس بہت وسائل ہیں،  یہاں سرمایہ کاری کے  مواقع ہیں، گورنرہاؤس پنجاب کی دیوارتوڑنےکامقصد یہ ہے کہ اندرکی ہریالی عوام کو دکھائی دے۔

[bs-quote quote=” آبادی کا مسئلہ ہمارے ایجنڈے میں  تھوڑا پیچھے تھا،شکرہےچیف جسٹس کی وجہ سے یہ سامنے آگیا” style=”style-7″ align=”left” author_name=”وزیراعظم عمران خان”][/bs-quote]

ان کا کہنا تھا کہ تمام ادارے بااختیار اور اپنے دائرے میں رہ کر کام کر رہے ہیں، سب کوقانون کےدائرے میں لانےکاکام سپریم کورٹ نےشروع کیا، آبادی کا مسئلہ ہمارے ایجنڈے میں  تھوڑا پیچھے تھا،شکرہےچیف جسٹس کی وجہ سے یہ سامنے آگیا۔ 

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان7 واں ملک ہے، جو گلوبل وارمنگ سے متاثر ہوگا، آبادی تیزی سے بڑھتی جارہی ہے، ہم نے تیزی سےاپنےجنگلات ختم کئے، تمام وزرائےاعلیٰ اس ایشوپرآن بورڈہیں، آبادی کنٹرول کرنےمیں علماحضرات کا بھی اہم کردارہے۔

انھوں نے کہا کہ ہم اپنا پیغام گھرگھرپہنچاسکتےہیں، صوبےہمارےساتھ ہیں، بچوں کو اسکول میں پاپولیشن پلاننگ اور ماحولیات کا مضمون پڑھانا ہوگی، 10 ارب درخت پورے پاکستان میں لگائیں گے، 5 سال میں 10 ارب درخت لگائیں گے، کم بچے خوشحال گھرانا ایک موثر مہم تھی جسے ختم کردیا گیا۔

عمران خان نے کہا کہ چیف جسٹس صاحب کو قوم کی جانب سےخراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

 

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں