جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

غریب لوگوں کے لیے 10 ہزار گھروں کی قرعہ اندازی کریں گے: وزیر اعظم عمران خان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ غریب لوگوں کے لیے 10 ہزار گھروں کی قرعہ اندازی کریں گے، ان کو ڈیڑھ سال میں گھر بنا کر دیے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نیا پاکستان ہاؤسنگ رجسٹریشن کے آغاز کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے، انھوں نے کہا کہ پاکستان میں ہاؤسنگ شعبہ پیچھے رہ گیا ہے۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ غریب طبقہ کم آمدنی کی وجہ سے گھر نہیں بنا سکا، پاکستان میں ایک کروڑ سے زیادہ لوگ گھر بنانا چاہتے ہیں، کابینہ ہاؤسنگ سے متعلق کل نئے ضوابط منظور کرے گی۔

- Advertisement -

وزیر اعظم نے کہا کہ پہلی بار ایسا ہوگا کہ نچلے طبقے کے لیے لوگ گھر بنانے کے لیے آ رہے ہیں، ماضی میں پیسے والے لوگوں کے لیے ہاؤسنگ اسکیمیں آتی تھیں، گھروں کی تعمیر سے 40 انڈسٹریز کا پہیا چلنا شروع ہو جائے گا۔

عمران خان نے مزید کہا کہ لوگ رجسٹریشن کرائیں، ڈیٹا سے پتا چلے گا کتنے لوگ گھر بنانا چاہتے ہیں، کوئٹہ، گوادر اور لاہور میں بھی گھروں کی اسکیم شروع کی جائے گی۔

خیال رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے پچاس لاکھ گھروں کی تعمیر سے متعلق آج رجسٹریشن کے آغاز کا افتتاح کر دیا ہے، اسکیم کے سلسلے میں ہر خاندان سے ایک ہی فرد کی رجسٹریشن قبول کی جائے گی، رجسٹریشن فارم نادرا کی ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے۔

نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کے تحت متوسط طبقے کو انتہائی آسان اقساط پر گھر دیے جائیں گے، ہاؤسنگ اسکیمز میں اسکول، مساجد، کمیونٹی سینٹر، اور میڈیکل سینٹرز کی سہولت بھی دستیاب ہوگی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں