تازہ ترین

وزیراعظم عمران خان کا ایران میں بیان سیاق وسباق سےہٹ کرپیش کیاگیا، ترجمان

اسلام آباد : وزیراعظم آفس ترجمان کا کہنا ہے وزیراعظم کاایران میں بیان سیاق وسباق سےہٹ کرپیش کیاگیا، بیان کامقصدغیرریاستی عناصرکی جانب نشاندہی تھا، بیان کومتنازع بناکرپیش کرناکسی طور پر پاکستان کی خدمت نہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی جانب سے ایران میں بیان پر وزیراعظم آفس کی وضاحت سامنے آگئی ، ترجمان نے وضاحتی بیان میں کہا وزیراعظم کا ایران  میں بیان سیاق وسباق سے ہٹ کرپیش کیاگیا، بیان کا مقصد غیر ریاستی عناصر کی جانب نشاندہی تھا۔

ترجمان وزیراعظم آفس کا کہنا تھا غیرملکی عناصر پاکستانی زمین کا استعمال کرتے رہے کلبھوشن مثال ہے، ایسے ہی ایران افغانستان کی سر زمین پاکستان کے خلاف استعمال ہوئی۔

وضاحتی بیان میں کہا گیا وزیراعظم بلوچستان میں دہشت گردی کے واقعے پربات کررہےتھے، یہی وجہ ہے وزیراعظم خطےمیں امن کیلئےکوشش کر رہے ہیں، وزیراعظم کے بیان کو کسی اور تناظر میں دیکھنا سراسرغلط تشریح ہوگی۔

ترجمان نے مزید کہا بیان کو متنازع بناکر پیش کرنا کسی طور پر پاکستان کی خدمت نہیں۔

یاد رہے وزیراعظم عمران خان نے اپنے دورہ ایران میں ایرانی صدر حسن روحانی کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا دہشت گردی کی وجہ سےدونوں ملکوں میں اختلافات بڑھ رہےہیں،ایک دوسرے پربھروسہ کرنا ہوگاکہ ہماری سرزمین دہشت گردی کےلیےاستعمال نہیں ہوگی، پاکستانی سرزمین سے متعلق فیصلہ مشترکہ اور ہمارے مفاد میں ہے۔

مزید پڑھیں : پاکستانی سرزمین سے ایران کو کوئی نقصان نہیں پہنچنے دیں گے، وزیراعظم

وزیراعظم کا کہنا تھا پاکستانی سرزمین سے ایران کو کوئی نقصان نہیں پہنچنے دیں گے۔ چاہتے ہیں ایرانی سرزمین سے بھی پاکستان کو نقصان نہ ہو۔ چار دہائیوں سے افغان جنگ نے پاکستان اور ایران کو متاثر کیا، ایران کا دورہ کرنے کا مقصد دوریاں اور فاصلے ختم کرنا ہے، افغانستان میں امن پاکستان اور ایران کے مفاد میں ہے۔

دونوں ممالک میں دہشت گردی کےخاتمےکیلئے مشترکہ اقدامات پر اتفاق ہوا اور کہا گیا پاک ایران بارڈرکاامن اوردوستی کیلئےاستعمال بڑھایاجائےگا۔

بعد ازاں اپوزیشن کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کو پاکستانی سرزمین دہشت گردی کےلیےاستعمال کے بیان پر تنقید کا سامنا ہیں۔

Comments

- Advertisement -
عبدالقادر
عبدالقادر
عبدالقادر پچھلے 8برس سے اے آر وائی نیوز میں بطور سینئر رپورٹر خدمات انجام دے رہے ہیں، آپ وزیراعظم عمران خان اور حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف سے جڑی خبروں اور سیاسی معاملات پر گہری نظر رکھتے ہیں۔