اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے نیوزی لینڈ میں مساجدپر دہشت گرد حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا حملے کا شدید صدمہ ہے، حملے سے واضح ہوگیا "دہشت گردی کا کوئی مذہب نہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں مساجد پر دہشت گردحملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا حملے کا شدیدصدمہ ہے، ہمیشہ کہتے آئے ہیں دہشت گردی کا کوئی مذہب نہیں ہوتا، دعائیں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں۔
Shocked and strongly condemn the Christchurch, New Zealand, terrorist attack on mosques. This reaffirms what we have always maintained: that terrorism does not have a religion. Prayers go to the victims and their families.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) March 15, 2019
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے بڑھتے واقعات کی ذمہ داری نائن الیون کے بعد اسلام مخالف پروپیگنڈے پر عائدہوتی ہے، جس میں کسی بھی دہشت گردی کا الزام اسلام اور سوا ارب مسلمانوں پر لگادیا جاتا ہے، یہ سب جان بوجھ مسلمانوں کی جائز سیاسی جدوجہدکو دبانے کیلئے کیاگیا۔
I blame these increasing terror attacks on the current Islamophobia post-9/11 where Islam & 1.3 bn Muslims have collectively been blamed for any act of terror by a Muslim. This has been done deliberately to also demonize legitimate Muslim political struggles. https://t.co/5bBREoayLz
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) March 15, 2019
یاد رہے نیوزی لینڈکےشہرکرائسٹ چرچ میں 2مساجد میں مسلح افراد کی جانب سے فائرنگ کی گئی ،حملے میں اب تک 40 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں، حملہ آوروں نے النور مسجد اور لِین وڈ میں نماز جمعے کے دوران نمازیوں کونشانہ بنایا۔
بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم بھی حملے کےوقت مسجدمیں موجودتھی تاہم وہ محفوظ رہی۔
مزید پڑھیں : نیوزی لینڈ کی 2 مساجد میں فائرنگ‘40 افراد جاں بحق
وزیراعظم نیوزی لینڈ جیسنڈا آرڈرن نے فائرنگ واقعے کے بعد ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے دہشت گرد حملے کی مذمت کی اور کہا آج نیوزی لینڈ کی تاریخ کاسیاہ ترین دن ہے ، ملزم سے تحقیقات جاری ہیں، فی الحال تفصیلات نہیں بتاسکتے۔
جیسنڈا آرڈرن کا کہنا تھا کہ ایسے پُر تشدد واقعات کی نیوزی لینڈمیں کوئی جگہ نہیں، متاثرہ علاقےمیں شہری گھروں میں رہیں۔
حکام کے مطابق کرائسٹ چرچ مسجد میں فائرنگ کرنے والا لڑکا آسٹریلیوی شہری ہے، حملہ آور کی عمر27 سال ہے۔