تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

پاکستان کی سفارتی کامیابیاں، بھارت پھر ناکام، عالمی سطح پر وزیراعظم کی کاوشوں‌ کا اعتراف

اسلام آباد: وزیر اعظم آفس نے حکومت کو سفارتی محاذ پر ملنے والی کامیابیوں کے حوالے سے خصوصی ویڈیو جاری کردی جس میں وزیراعظم کی عالمی سطح پر مقبولیت کو دکھایا گیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم آفس نے سفارتی محاذ پر حکومت کو ملنے والی کامیابیوں کے حوالے سے ویڈیو جاری کردی جس میں بھارتی وزیر اعظم مودی کی سازشیں ناکام بنانےکیلئے وزیراعظم کی کاوشوں کو دکھایا گیا ہے۔ویڈیو میں افغان امن،سعودی ایران تنازع میں مصالحتی کردارپرروشنی ڈالی گئی ہے۔

وزیر اعظم آفس کی جانب سے جاری ہونے والی ویڈیو میں ازلی دشمن بھارت کی جانب سے پاکستان کو تنہا کرنے کی کوششیں ناکامی سے دوچار ہوگئیں۔

ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی شاندار سفارتی کوششوں کا نہ صرف ثمر پاکستان کو ملا بلکہ ملک کا وقار  اور اہمیت کو بڑھتا ہوا دکھایا گیا ہے۔

یاد رہے کہ عمران خان نے وزیر اعظم کا منصب سنبھالنے کے لیے سب سے پہلے پڑوسی ممالک کی طرف دوستی کا ہاتھ بڑھایا تھا، بھارت کے علاوہ تمام ممالک نے اس کا مثبت جواب دیا۔

Comments

- Advertisement -