بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

وزیراعظم نے حکومتی ترجمانوں کا اجلاس طلب کرلیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے حکومتی ترجمانوں کا اجلاس آج طلب کرلیا جس میں وزیراعلیٰ پنجاب بھی شریک ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے حکومتی ترجمانوں کا اجلاس طلب کرلیا، حکومتی ترجمان آج شام بنی گالہ میں سرجوڑ کربیٹھیں گے۔

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اجلاس میں بجٹ کے خدوخال پرمشاورت ہوگی اور معاشی ٹیم بجٹ کی تیاریوں سے متعلق حکومتی ترجمانوں کو آگاہ کرے گی۔

اجلاس میں اپوزیشن کی ممکنہ ہنگامہ آرائی سے نمٹنے کی حکمت عملی بھی طے کی جائے گی۔

وزیراعظم نے پنجاب بجٹ کے حوالے سے اہم اجلاس 10 جون کو طلب کرلیا

دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے پنجاب کے بجٹ کے حوالے سے اہم اجلاس کل طلب کرلیا، پنجاب حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں 30 سے 35 ارب روپے کے نئے ٹیکسز لگانے کی تجاویز تیار کرلیں۔

پنجاب کو تین حصوں جنوبی ، شمالی اور وسطی پنجاب کی تقسیم کے تحت فنڈز دیے جائیں گے، محکمہ خزانہ پنجاب ذرائع کے مطابق آئندہ بجٹ میں زرعی آمدنی کی شرح بڑھانے کی تجویز زیر غور ہے، صوبے میں فیول کے استعمال پر ایک فیصد نیا کاربن ٹیکس لگانے پرغور کیا جا رہا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں