تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

’نواز شریف اب اصل میں‌ بیمار ہیں‌ تو کوئی ماننے کو تیار نہیں‘

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ نواز شریف قانونی تقاضے پورے کرکے باہر جائیں، ڈیل کا تاثر درست نہیں ہے احتساب کا عمل جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے پر کابینہ اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آئی ہے جس کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ وزیر قانون فروغ نسیم ای سی ایل سے نام نکالنے کے قانونی پہلو کو دیکھ رہے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ نواز شریف نے صحت سے متعلق ماضی میں بہت غلط بیانی کی اب وہ اصل میں بیمار ہیں تو لوگ ماننے کو تیار نہیں ہیں، نواز شریف بیمار ہیں فی الحال انہیں بیرون ملک جانے دیا جائے۔

عمران خان نے کہا کہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر نام ای سی ایل سے نکالنے کا فیصلہ کررہے ہیں، یقینی بنایا جائے نواز شریف ٹرائل کا سامنا کرنے واپس آئیں گے۔

مزید پڑھیں: نوازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے معاملے پر نیب کی شرائط سامنے آگئیں

وزیراعظم نے کہا کہ نواز شریف کو ان کی مرضی کا علاج کرانے دینا چاہئے، ذیلی کمیٹی ای سی ایل سے متعلق کردار ادا کرے، ذیلی کمیٹی شہباز شریف سے مکمل ضمانت لے۔

دوسری جانب نواز شریف کو بیرون ملک بھیجنے کی کس وزیر نے مخالفت کی اور کس نے حمایت کی ہے اے آر وائی نیوز نے پتا لگالیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی سب سے زیادہ مخالفت زلفی بخاری نے کی، فواد چوہدری، مراد سعید اور فیصل واوڈا نے بھی مخالفت کی۔

فواد چوہدری نے کہا کہ میری 16 سالہ وکالت میں ایسی کوئی مثال نہیں ہے کہ مجرم علاج کے لیے بیرون ملک جائے، ذرائع کا کہنا ہے کہ علی زیدی اور عثمان ڈار نے بھی نام ای سی ایل سے نکالنے کی مخالفت کی۔

ذرائع کے مطابق وزیر ریلوے شیخ رشید، ندیم افضل چن سمیت دیگر وزرا نے نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی حمایت کی ہے۔

Comments

- Advertisement -