اتوار, جنوری 26, 2025
اشتہار

دنیا کشمیر کے غیرقانونی الحاق، بھارتی فوج کے قبضے پر کارروائی کرے، وزیراعظم

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ دنیا کشمیر کے غیرقانونی الحاق اور بھارتی فوج کے قبضے پر کارروائی کرے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے امریکی اور برطانوی انسانی حقوق کے ماہر وکلا نے ملاقات کی، ملاقات میں وزیراعظم کے معاون خصوصی شہزاد اکبر بھی موجود تھے۔

وزیراعظم نے مظلوم کشمیری عوام پر مظالم کو اجاگر کیا، ملاقات میں مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر بھی غور کیا گیا۔

- Advertisement -

وزیراعظم نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں عالمی برادری کے ضمیر کا ٹیسٹ ہے، دنیا کشمیر کے غیرقانونی الحاق اور بھارتی فوج کے قبضے پر کارروائی کرے۔

عمران خان نے کہا کہ کشمیری عوام کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھیں گے، مظلوم کشمیری عوام کی حق خود ارادیت کی حمایت جاری رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جائے، کشمیریوں کی خواہش کے مطابق مسئلے کے حل تک حمایت جاری رہے گی۔

واضح رہے کہ آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد سے مقبوضہ کشمیر میں کرفیو برقرار ہے، وادی میں اسکول، کالجز اور تجارتی مراکز بند ہیں، مقبوضہ وادی میں نظام زندگی پوری طرح مفلوج ہوچکا ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں لاک ڈاؤن کے باعث کشمیریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، کرفیو اور پابندیوں کے باعث اب تک مقامی معیشت کو ایک ارب ڈالر کا نقصان ہوچکا ہے جبکہ ہزاروں لوگ بے روزگار ہوچکے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں